16 May 2014 - 08:56
News ID: 6779
فونت
جے ایس او پاکستان کے صدر:
رسا نیوز ایجنسی ـ جے ایس او کے مرکزی صدر نے اپنے ایک بیان میں ایک مخصوص چینل کی طرف سے حضرت علیؑ اور حضرت زہراء سلام اللہ علیھا کی توہین کرنے کی بھرپور مذمت کی اور پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے ۔
ساجد علي ثمر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے اپنے ایک بیان میں ایک مخصوص چینل کی طرف سے حضرت علیؑ اور حضرت زہراء سلام اللہ علیھا کی توہین کرنے کی بھرپور مذمت کی اور پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے ۔


جے ایس او کے مرکزی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : پاکستان کا میڈیا اس قدر بے باک اور مادر پدر آزاد ہو چکا ہے کہ وہ پہلے فوج پر کھلم کھلا الزام تراشی کرتا ہے اور حکومت وقت اس کو لگام دینے سے قاصر رہتی ہے۔


انہوں نے وضاحت کی : اب اسی چنل کی طرف سے آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی اور اور ایک ٹی وی کی بدنام زمانہ اداکارہ کی شادی کی رسم کو دکھایا گیا اور اس نام نہاد شادی میں حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شان میں گستاخی کی گئی۔


جے ایس او کے مرکزی صدر نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہم اس چینل کی اس حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت اور پیمرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کے خلاف قانونی کاوائی کرے۔اور اگر اب بھی قانون خاموش رہا تو ہم شیعان حیدر کرارؑچینل کی اس حرکت پر خامو ش نہیں بیٹھیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا : اس مخصوص چینل کے ذمہ داران میڈیا پر آ کرخدا اور قوم سے اپنی اس خصیص حرکت کی معافی مانگیں اور آئندہ اس طرح کے کام نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬