16 May 2014 - 14:26
News ID: 6780
فونت
رسا نیوز ایجنسی - شام میں موجود ایمینسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں شام کے شمال میں واقع شہر رقہ میں جلیل القدر صحابی رسول (ص) حضرت اویس قرنی کے مزار کو تکفیریی دھشت گردوں کے ہاتھوں منھدم کئے جانے کی خبر دی ۔
جليل القدر صحابي حضرت اويس قرني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں ایمینسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق و شام میں اسلامی حکومت سے موسوم دھشتگرد گروہ داعش کے مسلح افراد نے شام کے شمال میں واقع شہر رقہ میں جلیل القدر صحابی رسول (ص) حضرت اویس قرنی کے مزار کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ اڑا دیا ہے ۔


العالم کی رپورٹ کے مطابق ، جلیل القدر صحابی حضرت اویس قرنی کے مزار کو دوسری بار داعش نامی دھشتگرد گروہ نے اپنی دھشت گردی کا نشانہ بنایا ہے۔ 


واضح رہے کہ دھشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے اس سے پہلے دو صحابی رسول (ص) حضرت عمار یاسر اور حضرت اویس قرنی کے مزاروں کو اس سال مارچ کے مہینے میں بھی تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مزار کے میناروں کو راکٹ سے مار گرا تھا۔


دھشتگرد گرد گروہ داعش کے عناصر کا شام کے شمالی شہر رقہ کے کچھ علاقوں پر اختیار ہے اس لئے اس دھشتگرد گروہ کے عناصر تکفیری ذہنیت کے ساتھ صحابی رسول (ص) اور صحابی حضرت امام علی علیہ السلام کے حرم ہائے مطہر کو تباہ کر نے مصروف ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬