16 May 2014 - 06:48
News ID: 6771
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے : لوگوں کی عقیدت و عقائد پر مبنی قصائد کو اس قسم کے پروگراموں میں پیش کرنا لوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔
پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے کہا : کہ لوگوں کی عقیدت و عقائد پر مبنی قصائد کو اس قسم کے پروگراموں میں پیش کرنا لوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : مذکورہ چینل کے ذمہ داران اس جسارت پر قوم سے معذرت کریں اور یقین دہانی کرائیں کہ آئندہ ایسے پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائیگا جس سے عقائد پر حرف آتا ہو اور مذہبی جذبات مجروح ہوں، پیمرا بھی ایسے پروگرامز کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کری۔

گزشتہ روز نشر ہونیوالے پروگرام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان نے کہا : گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں ایسے الفاظ کا تذکرہ کیاگیا اور اس میں کچھ لوگوں کو بٹھا کر خالصتاً مذہبی عقیدت و عقائد پر مشتمل قصائد اس انداز میں پیش کئے گئے جس سے لوگوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے ، پورے ملک میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی اور اسی پروگرام کے باعث لوگوں کے جذبات مجروح ہوئی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : آزادی اظہار رائے پر کوئی پابندی نہیں لیکن مذکورہ بالا پروگرام کا اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں اس طرح کے پروگرام نشر کرنے سے پہلے بعض وجوہ کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان نے مطالبہ کیا : اس جسارت پر مذکورہ بالا چینل کے ذمہ داران پوری قوم سے معذرت کریں اور معاملے کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور وضاحت کے ساتھ یقین دہانی کرائیں کہ آئندہ کبھی ایسا کوئی پروگرام نشر نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا : پیمرا کو بھی چاہیے کہ ایسے پروگراموں کی سختی سے مانیٹرنگ کیاکریں اور اس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬