رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے آج 15مئی یوم مردہ آباد کے سلسلے میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت حجت الاسلام ولایت علی خان اور جے ایس او کے سینئر نائب صدر برادر عبداللہ رضا نے کی۔
اپنے خطاب میں جے ایس او پاکستان کے سینئر نائب صدر نے بیان کیا : دنیا جب بھی آج کے دور کی تاریخ لکھے گی تو اس میں ولی فقیہ اور دنیا بھر میں موجود نمائندگان ولی فقیہ کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ دنیا گواہ ہے کہ جب بھی اسلام پر مشکل وقت آیا ہے تو اسلام کے حقیقی علمبردار مکتب تشیع نے آگے بڑھ کر اسلام کا دفاع کیا ہے۔
انہوں نے بیان کیا : یہ مکتب تشیع کا ہی ایک گروہ تھا کہ جس سے اسرائیل جیسی سپر پاور پوری دنیا کی طاقت لگانے کے باوجود بھی نمائندہ ولی فقیہ سے اپنے دو فوجی بھی بازیاب نہ کرا سکی تھی ۔ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی ہوتی ہے اس کے تانے بانے اسرائیل اور امریکہ سے ملتے ہیں۔
عبداللہ رضا نے مزید کہا : پاکستان میں یہ نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی دانشمندانہ حکمت عملی کا ہی نتیجہ ہے کہ جھنگ میں جب تکفیری دہشت گرد ٹولے نے چور دروازے سے اسمبلیوں میں آنے کی کوشش کی تو ان کو منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں غیر ملکی ڈالر آنے اور اس کے بدلے میں اپنے دہشت گردوں کو بیرون ملک بھجوانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی حرکتوں سے باز رہے۔
حجت الاسلام ولایت علی خان نے اپنے خطاب میں کہا : ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر بابر کی شہادت اور ان کے قاتلوں کی ابھی تک عدم گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بروقت اقدام کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو فی الفور قرار واقعی سزا دی۔حکومت نے اگر سستی کا مظاہرہ کیا اور تکفیری دہشت گرد ٹولے کو لگام نہ دی تو پھر اس ملک کا رنگ کچھ اور ہو گا۔ہم صرف اپنے قائد کے حکم کے منتظر ہیں ۔
ریلی میں جعفریہ اسٹوڈنٹس پاکستان،جعفریہ یوتھ اور شیعہ علماء کونسل کے کثیر افراد ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر برادر ارسلان حیدر،ڈویژنل جنرل سیکرٹری برادر سیف علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔