‫‫کیٹیگری‬ :
15 May 2014 - 12:22
News ID: 6765
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ‌ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے بصیرت منصوبہ کو سماج میں ایمان و روحانیت کی ترقی و مضبوطی کا سبب جانا ہے اور کہا : اس وقت کا معاشرہ بصیرت کا محتاج ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی‌ گرگانی نے پلیس کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات میں بصیرت کو معاشرہ کی ایک اہم ضرورت جانا ہے اور بیان کیا : بصیرت منصوبہ جو پلیس انتظامیہ کے لئے منعقد ہوتی ہے اس طبقہ کی سماج کے لئے بصیرت کی ترقی میں قابل توجہ کردار پیش کر رہی ہے ۔

انہوں نے بصیرت منصوبہ کو ایمان و روحانیت کی ترقی و مضبوطی کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : قرآنی آیات و اسلامی روایات میں بیان ہوا ہے کہ اگر کوئی شخص خدا کی خشنودی کے لئے کسی کام کو انجام دیتا ہے تو اس دنیا اور آخرت میں خدا کی طرف سے اجر و انعام اس کے شامل حال ہوگا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے مفاہیم پر توجہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : قرآن مجید کی تلاوت اور اس پر غور و فکر کرنا سبب ہوتا ہے کہ انسان آخرت کو مورد توجہ قرار دے اور اسی کے مطابق اپنے اعمال کو انجام دے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے روایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گذشتہ لوگوں کے حالات پر غور و فکر کرنے پر توجہ دیتے ہوئے بیان کیا : اپنے سے پہلے گذرے ہوئے لوگوں سے عبرت حاصل کرنے کے سلسلہ میں روایت نے ہمیشہ تاکید کی ہے جو سبب بنتا ہے کہ انسان صحیح راستہ اختیار کرے اور اس پر قائم رہے ۔

انہوں نے اسلامی حکومت سے دفاع کو ایک قیمتی و مفید قدم جانا ہے اور بیان کیا : اس سلسلہ میں پلیس کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہے اور ان کی فعالیت و ذمہ داری ایک طرح کی عبادتوں میں شمار ہوتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے خدا کی نعمت کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت کی تاکید کی اور وضاحت کیا : جو لوگ خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں ان کے ساتھ خدا کا لطف و کرم شامل رہتا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے الہی تعلیمات پر توجہ کرنا انسان کی ترقی و تکامل کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : کفران نعمت انسان کو دنیا اور آخرت میں انسانی کمال و کامیابی سے دور رکھنے کا سبب ہوتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬