15 May 2014 - 18:59
News ID: 6769
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ادارہ نور حق میں ملی یکجہتی کونسل کے تحت منعقدہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے بیان کیا : ملی یکجہتی کونسل وحدتِ امت اور اختلافی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔
ملي يکجہتي کونسل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ادارہ نور حق میں ملی یکجہتی کونسل کے تحت منعقدہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے بیان کیا : ملی یکجہتی کونسل وحدتِ امت اور اختلافی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، تمام مسالک و مکاتب سے وابستہ علماء و فقہا کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خیر و برکت کا باعث ہے ۔

اس کانفرنس میں بیان کیا گیا : سعودی اور ایرانی پول بنا کر عالمی سطح پر امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، رمضان سے قبل قومی سطح پر دینی ایجنڈا اور ترجیحات متعین کرنے کیلئے کانفرنس کریں گے، حکومت پاکستان مظلوم امت مسلمہ کی داد رسی کیلئے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرے، سفارتی وفد تشکیل دے کر دنیا بھر میں رائے عامہ کو ہموار کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل پر پابندی کا مطالبہ خود آئین اور دستور کے خلاف ہے، سود کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، مدارس کے خلاف مہم بند کی جائے، غیر مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

کانفرنس سے صدر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثاقب اکبر، صدر صوبہ سندھ اسداللہ بھٹو، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، مجلس وحدت مسلمین کے عالی جناب مولانا صادق رضا نقوی، شیعہ وفاق المدارس کے عالی جناب مولانا باقر عباس زیدی، نائب ناظم جمعیت اتحاد العلماء پاکستان عالی جناب مولانا ضمیر اختر منصوری، جے یو پی سندھ کے جنرل سیکرٹری عالی جناب مولانا عقیل انجم، قاضی احمد نورانی، جے یو آئی کے مولانا عبدالکریم عابد، اسلم غوری، جمعیت اہل حدیث کے قاری محمد اصغر، عبدالحق ہاشمی، سابق امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، جے یو آئی کے فضل عثمانی، تحریک فیضان اولیاء کے عثمان علی نظامی، تنظیم اسلامی کے محمد نسیم الدین، ضیاء الرحمٰن فاروقی نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مفکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈپٹی سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر نے ملی یکجہتی کونسل کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ مولانا عبدالوحید نے امت مسلمہ کے مجموعی مسائل پر قرارداد پیش کی، جسے شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔ کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما برجیس احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬