رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پارلیمنٹ میں تہران کے نمائندہ حجت الاسلام مرتضی آقا تهرانی نے ایران کے شہر کرد میں اس شہر کے حوزہ علمیہ کے طلاب و علماء کے درمیان معنوی سلامت کے سلسلہ میں اظہار کیا : جس طرح جسم کو غذا کی ضرورت ہے اسی طرح انسان کے روح کو بھی ایک سالم غذا چاہیئے جو کہ صحیح سمجھ اور فکر کی ذریعہ حاصل ہوتی ہے ۔
انہوں نے سورہ مبارک رعد کی آیہ 28 «الَّذینَ آمَنُوا وَ تَطمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِکرِ اللَّهِ أَلا بِذِکرِ اللَّهِ تَطمَئِنُّ القُلُوبُ؛ وہ لوگ ایمان لانے والوں میں سے ہیں اور ان کا دل خدا کی یاد سے سکون حاصل کرتا ہے ، جان لو کہ صرف خدا کی یاد سے ہی دل کو سکون ملتا ہے » کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سالم ترین معنوی غذا انسان کے لئے خدا کو یاد کرنا ہے ؛ کیونکہ خداوند عالم و منبع کمال پر یقین انسان کو سکون عطا کرتی ہے ۔
حجت الاسلام آقا تهرانی نے اپنی گفت و گو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : انسان جس کو چاہیئے کہ وہ اپنے جسمی مسائل کے علاوہ روح و نفس کے مسائل پر بھی توحہ رکھے ؛ کیونکہ انسان کے اندر دو چیز ہے روح اور جسم جو ایک دوسرے سے مرتبت رہتے ہیں اس کے علاوہ ایک دوسرے پر تاثیر رکھتے ہیں ان میں سے ہر ایک کے ساتھ توجہ یا بے توجہی افراد کی سلامت پر تبدیلی پیدا کر سکتی ہے ۔
ایران کے پارلیمنٹ میں تہران کے نمائندہ نے اس اشارہ کے ساتھ کہ معنوی سلامت وہ قوت ہے کہ ہر انسان فطری طور سے اپنی سکون کے لئے اس کی ضرورت محسوس کرتا ہے بیان کیا : یہاں تک کہ وہ لوگ جو کسی بھی دین پر عقیدہ نہیں رکھتے وہ ذکر کئے گئے اپنے جسمی مسائل میں معنوی یقین کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اس کی ضرورت کا احساس کرتے ہیں ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ معنوی سلامت اور اس کے حصول کے سلسلہ میں جتنی زمینہ سازی توحیدی ادیان جو خداوند عالم کے وجود پر عقیدہ رکھتے ہیں دوسرے مذاہب سے زیادہ ہے بیان کیا : اس بنا پر خداوند عالم پر یقین و عقیدہ انسان کے لئے معنوی سلامت فراہم کرنے کا زمینہ تیار کرتا ہے ۔
ایران کے پارلیا مینٹ میں تہران کے نمائندہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ اس وقت ارتباطاط بہت ہی تیزی سے ترقی کر رہی ہے وضاحت کی : اس وجہ سے انسان کی معنوی ضرورت روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے یہاں تک کہ بعض انحرافی تحریک اپنے سکون و اطمینان اور دوسروں کو اپنی طرف جذب کرنے کے لئے ان معنویات کی طرف قدم بڑھاتے ہیں کہ اس سلسلہ میں لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام آقا تهرانی نے بیان کیا : معنوی سلامت کے حصول کے لئے اس کو قرآن و عترت میں تلاش کرو اور جہاں قرآن نے کلیات کو بیان کیا ہے اس کی تفسیر کے لئے روایات اور سیرہ آئمہ اطہار (ع) اور اس زمانہ میں علماء کے بیانات کی طرف رجوع کرنا چاہیئے ۔