20 May 2014 - 17:46
News ID: 6805
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : گلگت بلتستان سے الیکشن جیت کر وزیراعلٰی بننے والے نے اپنے حلقہ میں بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ لوٹ مار کرکے لاہور اور اسلام آباد میں اپنے محل تعمیر کر لئے ہیں ۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی نے یادگار چوک اسکردو میں منعقدہ بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس میں لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : گلگت بلتستان سے الیکشن جیت کر وزیراعلٰی بننے والے نے اپنے حلقہ میں بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ لوٹ مار کرکے لاہور اور اسلام آباد میں اپنے محل تعمیر کر لئے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : اس نام نہاد عوامی نمائندے نے یہاں کی عوام کے حقوق کی کوئی بات نہیں کی، یہاں کے غیور عوام ملک کے دفاع اور محبت کا حق ہمیشہ ادا کرتے رہے ہیں۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے وضاحت کی : گذشتہ 67 سالوں سے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا، ہر حکمران نے ہمارے حقوق پر ڈاکے ڈالے، اس کے باوجود گلگت بلتستان کی عوام نے پاکستان کا پرچم سربلند رکھا، مگر ہمیں آج تک اپنے حقوق نہیں دیئے گئے، اگر یہاں کی عوام کو انتظامی بنیاد پر کوئی عہدہ دیا بھی ہے تو وہ بے اختیار ہے۔

انہوں نے کہا : اپنے خطے کو اپنے زور بازو پر آزاد کروانے والے اور ان کا خطہ آج مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے، گلگت بلتستان کی عوام نے نہ صرف اپنے طور پر آزادی حاصل کی بلکہ پاکستان کی ہر جنگ میں کھل کر اس کا ساتھ دیا، مگر کچھ وطن فروش مردہ ضمیر والے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اور وہی اس خطے کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے گلگت اور بلتستان میں مقامی افراد کو چیف سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری نہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی۔

انہوں نے موجودہ حکومتی نظام کو ناکارہ بتاتے ہوئے کہا : یہ ہم سے ایک بہت بڑا بھونڈا مذاق ہے، ہم اس نظام کو اٹھا کر دریائے سندھ میں غرق کر دیں گے۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : جنہوں نے ہمارا 8 ہزار مربع میل علاقہ فروخت کیا، وہ نہ صرف ہمارے غدار ہیں بلکہ وہ پاکستان کے بھی غدار ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : ہم ڈاکوؤں کو اپنے ملک کی معدنیات لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬