25 May 2014 - 15:10
News ID: 6816
فونت
جے ایس او پاکستان کے نائب صدر:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 2 جون کو ملتان میں نظریہ ولایت فقیہ کے حقیقی علمبرداروں کا ایک عظیم الشان اجتماع دنیا دیکھے گی کہا: نظام ولی فقیہ نے عالمی سامراجیت خصوصا امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنیا کو گفتگو کا طریقہ سکھایا ہے ۔
 عبد اللہ رضا سبطين عباس

 

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر عبد اللہ رضا نے 2 جون کو ملتان میں ہونے والے نظریہ ولایت فقیہ کے حقیقی علمبرداروں کے عظیم الشان اجتماع کی خبر دی ۔


انہوں نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کو ایک نظریاتی جماعت بتاتے ہوئے کہا: اس کے جوان نظریہ ولایت فقیہ کے حقیقی علمبردار ہیں۔ ہم نے ہمیشہ سے ہی نظریہ ولایت فقیہ کی حفاظت کی ہے اور اس پر کاربند رہنے کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں ۔


جے ایس او پاکستان کے نائب صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ولی فقیہ سے محبت کا نتیجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی ہر آواز پر لبیک کہا تاکید کی : ہم جانتے ہیں کہ اس ملک میں اگر ولی فقیہ کا کوئی حقیقی نمائندہ موجود ہے تو وہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی ذات ہے ، ان کے علاوہ کوئی بھی اس ملک میں ولی فقیہ کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتا ۔


انہوں ںے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ولی فقیہ کا نظام اس وقت پوری دنیا کے لئے قابل تقلید ہے اور یہ نظام ولی فقیہ ہی ہے کہ جس نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دو ٹوک انداز میں بات کرنے کا ڈھنگ دنیا کو سکھایا کہا: آج پوری دنیا کی طرف سے پابندیوں کے باوجود بھی ایران روز افزوں ترقی کر رہا ہے ۔


جے ایس او پاکستان کے نائب صدر مزید کہا: 2 جون کو ملتان میں ہونے والے جے ایس او کے مرکزی کنونشن میں دنیا دیکھے گی کہ نظریہ ولایت فقیہ کے حقیقی علمبرداروں کا ایک عظیم الشان اور ٹھاٹھیں مارتا اجتماع ہوگا ۔
          

دوسری جانب جے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری جناب سبطین عباس نے لاہور سے جاری کردہ ایک بیان میں 2 جون کو ملتان میں ہونے والے اجلاس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے طلباء موسم کی سخطیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کثیر تعداد میں سر زمین اولیاء پر اکٹھے ہوں گے اور اولیاء اللہ کے ساتھ اپنی وابستگی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی سے اپنی محبت کا ثبوت دیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا : جعفری نوجوان علماء کرام کی سرپرستی میں ملتان میں ایک تاریخ ساز کنونشن منعقد کریں گے۔ کنونشن کے لیے انتظامات کافی عرصے سے شروع ہوچکے ہیں جو اب یہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ کنونشن کو مزید کامیاب بنانے کے لئے مرکزی صدر جلد ہی کمیٹیوں کا اعلان کریں گے جو اس پورے کنونشن کے انتظامات کی نگران ہوں گی ۔


سبطین عباس نے مزید کہا: کنونشن 2 جون کو جمعہ کی نماز کے بعد شروع ہوگا جس میں 7 نشستیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ شب یاد شہداء ، سٹڈی سرکلز اور سینئرز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔


انہوں نے شب یاد شہداء کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، انہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، ان کے خون سے اس ملت ، خاص طور پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی آبیاری ہوئی ہے ۔ شب شہداء میں شہداء خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی جائیں گی۔


جے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے بیان کیا : اتوار کی صبح آخری نشست شروع ہوگی جس سے قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کا اختتامی خطاب ہوگا۔ اور اسی کے ساتھ ہی اگلے دو سال کے لئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب بھی ہوگا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬