رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی ، جمعیت علماء اسلام نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ، جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ ، جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن اور دیگر مذھبی رہنماوں نے حالیہ ملاقاتوں میں متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کو بار دیگر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ۔
جمعیت علماء اسلام کے امیر نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک میں سازش کے تحت اسلامی اقداروں کو پائمال کیا جارہا ہے اور فحاشی و عریانی کو میڈیا پر فروغ دیا جا رہا ہے کہا: کچھ نادیدہ قوتیں مذہبی جماعتوں کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں ایسے حالات میں اتحاد کی طاقت کا استعمال ضروری ہے ۔
انہوں ںے مذہبی جماعتوں کو مثبت جواب دیتے ہوئے بہت جلد مذہبی جماعتوں کے سربراہوں کی اہم ملاقاتوں کی توقع ظاھر کی۔