26 May 2014 - 22:19
News ID: 6819
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ ھندوستان کو خوش آئند بتاتے ہوئے کہا: ہمسایہ ملک سے تعلقات بہتر ہوں مگر کشمیر فراموش نہ ہو ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ ھندوستان کو خوش آئند جانا ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ھندوستان سے تعلقات ضرور بڑھائے جائیں مگر مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اصولی موقف برقرار رکھا جائے کہا: چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر خطہ کی عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہو۔ 


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ کہتے ہوئے کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی معاملات کا حل بھی مذاکرات میں ہی ہے لیکن اس ساری صورتحال میں مسئلہ کشمیر کو فوقیت ہونی چاہئے کہا : ھندوستان کے ساتھ اصل مسئلہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ ہے کہ اس پر ملکی قیادت کا فوکس ہونا چاہئے۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مسئلہ کشمیر کو خطہ کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور انہیں استصواب رائے کا پورا پورا حق دیا جائے کہا : اس وقت مظلوم کشمیری پاکستان کی جانب ہی دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کو بھی ایک بہترین وکیل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬