25 May 2014 - 16:57
News ID: 6818
فونت
حجت الاسلام ہاشم موسوی:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سرکردہ رکن حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کو بند نہ کیا گیا تو حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرینگے کہا: پاکستان میں شیعوں کا قتل عام ایک استعماری ایجنڈہ ہے ۔
حجت الاسلام ہاشم موسوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سرکردہ رکن حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ پاکستان میں شیعہ قتل عام پر سراپا احتجاج عوام سے خطاب میں کہا: اگر حکومت پاکستان دہشت گردوں کو لگام دینے اور ملت جعفریہ کا قتل عام نہیں بند کراسکتی تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔


انہوں ںے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی اور کراچی میں جاری کشت و خون کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ملت جعفریہ کو نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان میں تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ملت جعفریہ پاکستان محب وطن شہری ہیں۔


کوئٹہ کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملت جعفریہ نے پاکستان بنانے اور بچانے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا، پھر کیوں انہیں استعماری ایجنڈے کی بنیاد پر ملت جعفریہ پاکستان کا قتل عام کیا جا رہا ہے کہا: اس قتل عام میں حکومتی مشینری بھی پوری طرح سے ملوث ہے۔ جس کی وجہ سے دہشت گرد آئے دن کراچی اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں بے گناہ شیعہ افراد کا بے دردی سے قتل عام کر رہے ہیں۔ جس کی ہر با ضمیر پاکستان محب وطن شہری مذمت کرتا ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومت ملت جعفریہ کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے تو ملت تشیع پاکستان، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں آئیگی اور اپنے پرامن احتجاج کے ذریعے موجودہ کرپٹ حکومت کو ختم کرکے دم لے گی کہا: حکومت فوری طور اس دجالی، استعماری اور امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا نشریات کو بند کر کے پاکستان اور پاکستان کے عوام کو دشمن کی پروپیگنڈہ مہم سے بچائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬