رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے آج ایران کے بعض جوانوں سے ملاقات میں انہیں صحیح راستے پر چلنے کی تاکید کی اور کہا: آیات و روایات نے انسانوں کو صحیح زندگی بسر کرنے کی نشاندہی کی ہے کہ اس راستہ میں قدم رکھنے والے سعادتمند اور کامیاب ہیں ۔
انہوں نے جوانوں کو تلاوت قرآن کریم اور اس کی آیات میں غور و فکر کی نصحیت کرتے ہوئے کہا: انسان قرآنی احکامات کو اپنی حیات میں جامعہ عمل پہنائے تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایرانی جوانوں کا کردار دنیا کے جوانوں کے لئے نمونہ عمل ہو کہا : ہمارے جوانوں کی حیات میں قرآن اس طرح موجود ہو کہ ان کی باتیں بھی قرآنی آیات کے تحت تاثیر ہوں ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خداوند متعال گناہگاروں کی توبہ قبول کرنے والا ہے کہا : انسان کبھی اپنی حیات میں لغزشوں سے روبرو ہوتا ہے کہ ان حالات میں خطا کے بعد توبہ کرے اور آگاہ رہے کہ خداوند متعال توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔
انہوں نے روایات کے آئینہ میں انسانوں کو اپنی مقصد خلقت پر توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا : انسان اپنی حیات کے مقصد کو بخوبی پہچانے اور انقلاب اسلامی کے شایان شان اپنے راستہ پر گامزن رہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہمارے انقلاب کا مقصد اسلام ہے امریکا یا یوروپ نہیں ہے کہا: اسلامی انقلاب فقط ہمارا مقصد ہے اور آگاہ رہیں کہ یہ انقلاب شھیدوں کی خون کی برکت سے ہم تک پہونچا جس کی قدر لازمی ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم سبھی کو خالص اسلام سے آشنا کرائیں کہا: ہمارے جوان امام خمینی(ره) اور شھیدوں کے راستہ پر چل کر سچے اسلام سے لوگوں کو آشنا کراسکتے ہیں ۔
انہوں ںے مزید کہا: اسلام نے ہمیں صحیح اور غلط راستے دکھائے ہیں ، ہمارے جوان دینی تعلیمات کے زیر سایہ دنیا کے لئے بہترین نمونہ عمل بن سکتے ہیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے آخر میں جوانوں کو نهج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ پڑھنے کی تاکید کی ۔