‫‫کیٹیگری‬ :
28 May 2014 - 16:06
News ID: 6827
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی – مرجع تقلید قم میں سے آیت الله نوری همدانی نے اسلامی عزت کی بنیادوں اور اساس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دشمن کے سامنے جھکنا مناسب نہیں ہے ، جوہری ٹیکنالوجی اور بیلیسٹک میزائل مسلمانوں کی عزت کا باعث ہے ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج صبح درس خارج فقہ سے پہلے جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا، ملت اسلامیہ کو عید مبعث کی مبارکباد دی اور کہا: حضرت رسول اسلام(ص) ملت کو عظیم اور قدرتمند بنانے کے لئے مبعوث ہوئے تھے ۔


حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے اسلامی عزت کی بنیادوں اور اساس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اسلام میں عزت کی پہلی بنیاد ایمان اور دوسرے علم ہے ، خداوند متعال کسی بھی ملت اور معاشرہ کو جہالت کی صورت میں عزت و بلندی تک نہیں پہونچا سکتا ۔


اس مرجع تقلید نے بیان کیا: عقل و بصیرت اور اتحاد و یکجہتی اسلام میں عزت و بلندی کے دیگر اسباب ہیں کہ اس سلسلہ میں آیات و روایات میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی گئی ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اسلام میں عزت و بلندی کے پانچویں آئین کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مسلمان اس قدر مضبوط و مستحکم ہوں کہ دشمن ان سے خوف زدہ و ہراساں رہے ۔


انہوں نے بیان کیا: آج علم و ایمان کے ساتھ ایٹمی توانائیاں اور بیلیسٹیک میزائل نیز دیگر ٹیکنالوجی ، دشمن کے خوف و وحشت اور ہماری قدرت و عزت کا سبب ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن کے سامنے خود کو تسلیم کرنا اسلام کے مورد پسند نہیں ہے کہا: عزت و ذلت خدا کے ہاتھوں ہے ، دوسروں سے عزت کی بھیک مانگنا مناسب نہیں ہے ۔
 

انہوں ںے دین کی غلط تفسیر گمراہیوں کا سبب جانا اور کہا: تکفیری گروہ من جملہ دھشت گرد داعش نے عراق اور شام میں دین کی غلط تفسیر کر کے عقل و منطق سے دور وحشی گری انجام دی اور لاکھوں بے گناہوں کا قتل عام کرڈالا اور لوگوں کو بے گھر کر دیا ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ شیعہ کے بقدر کسی بھی مذھب کے دشمن موجود نہیں ہیں کہا: تکفیری شیعوں کی طاقت سے خوف زدہ ہیں لھذا ہم دن بہ دن مختلف میدانوں میں شیعہ کی قدرت میں اضافہ کریں ۔


اس مرجع تقلید نے شیعہ کا خوف ، اسلام کا خوف اور ایران کا خوف عالمی سامراجیت کا حربہ بتاتے ہوئے دشمن کی اس سازش کے خلاف ہوشیار رہنے کی تاکید کی ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے اس نامور استاد نے آخر میں بیان کیا: سبھی حالات اور وقت کی شناخت کے ساتھ اسلام کی عزت و مکتب اہلبیت علیھم السلام کی ترقی کی کوشش کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬