25 May 2014 - 01:22
News ID: 6814
فونت
آیت ‌الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی – مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے بزرگان دین کے نام اور آثار کے احیاء کو انقلاب اسلامی ایران کی برکتوں کا نتیجہ جانا اور کہا: بزرگان دین کے نام اور آثار کا احیاء ضروری ہے ۔
آيت ‌الله مکارم شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج شھر خمین کے امام جمعہ اور « مصطفی خمینی » کانفرنس منعقد کرنے والی انتظامیہ سے ملاقات میں بزرگان دین کے نام اور آثار کے احیاء کو انقلاب اسلامی ایران کی برکتوں کا نتیجہ جانا اور کہا: آج انقلاب اسلامی کی برکتوں سے بزرگان دین کا نام اور ان کی یاد باقی کہ جو ماضی میں ہرگز نہیں تھا ۔


انہوں ںے بزرگان دین کے نام کانفرنسوں کے انعقاد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: علماء اور بزرگان دین کے آثار کا احیاء کانفرنسوں کے منعقد کئے جانے سے کہیں بہتر ہے ، کیوں کہ اثار باقی رہتے ہیں ۔


اس مرجع تقلید نے کہا: لوگ امام خمینی (ره) کے والد گرامی سے بخوبی آشنا نہیں ہیں ، جبکہ آپ حوزہ علمیہ خمین کے موسس ہیں ۔


حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی (ره)  کے والد گرامی، ظالم حکمراں کے ہاتھوں ستم دیدہ افراد کی پناہ گاہ تھے کہا: امام خمینی (ره) کے والد گرامی ظالموں سے مقابلہ میں شھید کردئے گئے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے « مصطفی خمینی » کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا: یہ قدم مرحوم مصطفی خمینی(ره)  اور بیت امام خمینی (ره) کی عظیم خدمت شمار کیا جاتی ہے ۔


انہوں ںے « مصطفی خمینی » کانفرنس کی انتظامیہ سے خطاب میں کہا: اس زمانہ کے حالات کو یکجا کر کے تحریر کی شکل دینے کی کوشش کریں کہ جو نہایت اہم اور ذخیرہ آخرت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬