25 May 2014 - 14:56
News ID: 6815
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: جس معاشرے میں ناانصافی ہو اس میں بدامنی ، کرپشن اور بے روز گاری عروج پر ہوتی ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے پر تشویش کا اظھار کیا ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ایک جانب بدامنی اور توانائی بحران نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے تو دوسری جانب کرپشن ، بے روزگاری اور غربت بڑھ رہی ہے کہا: بیماریاں اس معاشرے میں جنم لیتی ہیں جہاں انصاف ناپید ہوجاتا ہے ۔
 

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونا انتہائی تشویش کا باعث بتایا اور کہا: جس معاشرے میں ناانصافی ہو اس میں بدامنی ، کرپشن اور بے روز گاری عروج پر ہوتی ہے حکومت شہریوں کو سستا انصاف فراہم کر کے بدامنی، کرپشن اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حکومتیں اگر صحیح معنوں میں سستا اور فوری انصاف فراہم کریں تو مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے کہا : حکومت کوچاہئے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے فوری طور پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬