رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے سنی عالم دین اور قولنا و العمل گروپ لبنان کے سربراہ شیخ احمد القطان نے لبنان کے علاقہ برالیاس میں ہونے والے ایک پروگرام میں حزب کی دشمنی کی بہ نسبت خبردار کرتے ہوئے کہا: اگر حزب اللہ نہ ہوتی تو لبنان بھی نہ ہوتا اور اگر فلسطینی استقامتیں صھیونیوں سے نہ لڑتیں تو آج فلسطین کی ایک بالشت زمین بھی ان کے اختیار میں نہ ہوتیں ۔
انہوں نے مزید کہا : عراق اور افغانستان کی صورت حال بھی کچھ ایسی ہے ، دشمن کے مقابل قدرت اہم چیز مانی جاتی ہے ۔
شیخ احمد القطان نے فلسطین کو عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ شمار کیا اور کہا: مسجد الاقصی پر تجاوز کرنے والے مسجد الحرام و مسجد نبوی کے تجاوز گر ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ملت فلسطین کی حمایت سبھی کی شرعی ذمہ داری ہے کیوں کہ یہ ایک مسلمانوں ، عیسائیوں اور دنیا کے آزاد افراد معاملہ شمار کیا جاتا ہے ۔