‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2014 - 23:45
News ID: 6848
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله نوری همدانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج کی مادی دنیا ، معنویتوں سے خالی ہے اور کہا: دنیا کی زندہ زبان میں ثقافت اور سیرت اہلبیت کی ترویج معنویت کو دنیا میں لاسکتی ہے ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج سبط النبی امام حسن مجتبی(ع) علمی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا معنویت کی محتاج اور خداوند متعال کی جانب توجہ کی نیازمند ہے کہا: ہر مذھب و فرقہ کے انسان اپنے اندر اور اپنی فطرت میں خدا کی جستجو میں ہیں ۔


انہوں ںے آج کی مادی دنیا کو تشنہ معنویت جانا اور کہا: اس خلاء کو دنیا کی زندہ زبان میں ثقافت اور سیرت اہلبیت علیھم السلام کی ترویج کے ذریعہ پر کیا جاسکتا ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ثقافت اہلبیت علیھم السلام کی ترویج میں دنیا کی نئی ٹیکنوجی اور نئے امکانات سے استفادہ کیا جائے کہا: دنیا کے لوگوں سے رابطہ برقرار کرنے میں اس بات پر توجہ ضروری ہے کہ ہم دنیا کی زندہ زبان میں کلام کریں ۔ 

 

حضرت آیت الله نوری همدانی نے عالمی سامراجیت ، غاصب صھیونیت اور تکفیریوں سے مقابلہ کا ایک طریقہ ان کی جنایتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اور کہا: ان کی جنایتیں بھی بنی امیہ کی جنایتوں کے مانند ہے ، آپ ہوشیار اور سمجھدار دنیا کے لوگوں کے سامنے ان حقائق کو سامنے لاکر انہیں بیدار کرسکتے ہیں ۔ 


انہوں نے بنی امیہ کی بعض جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: معاویہ نے اسلام کے حق میں بہت ساری جنایتیں انجام دی ہیں ، ان لوگوں نے ابتداء ہی سے اس بات کا اظھار کیا کہ یہ اسلام و اهل بیت(ع) کے دشمن ہیں ، امام حسن(ع) نے معاویہ کے تمام دباو اور اس کی پابندیوں کے باوجود اس کی بہت ساری سازشوں کو ناکارہ بنا دیا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬