07 June 2014 - 20:03
News ID: 6858
فونت
جامعہ شہید مطہری ملتان پاکستان میں:
رسا نیوز ایجنسی - امام خمینی(رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر جامعہ شہید مطہری نے ملتان پاکستان میں سیمینار انعقاد کیا ۔
سيمينار

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر جامعہ شہید مطہری کے زیر اہتمام ملتان پاکستان میں سیمینار منعقد کیا جس میں علاقہ کی مختلف شخصیتوں اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کیا ۔


حجت الاسلام قاضی شبیر حسین علوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) نے جس تحریک کا آغاز کیا تھا آج اُس کے اثرات پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہا: کل تک جو امام خمینی (رہ) کی نہضت کو نہیں سمجھ سکے تھے آج وہی امام خمینی (رہ) کے انقلاب سے مستفید ہو رہے ہیں۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) نے اپنی زندگی میں صرف اور صرف اپنے فریضے کو انجام دیا کبھی بھی نتائج کی پرواہ نہیں کی کہا: جو بھی اپنے فرائض کو انجام دیتا ہے اور نتائج کو اپنے خدا پر چھوڑ دیتا ہے وہی کامیاب و کامران ہوتا ہے جس کی واضح مثال امام خمینی (رہ) کی کوشش انقلاب اسلامی ایران ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬