‫‫کیٹیگری‬ :
10 June 2014 - 14:42
News ID: 6872
فونت
حضرات آیات وحید و صافی کا پیغام:
رسا نیوز ایجنسی - حضرات آیات وحید خراسانی اور صافی گلپائگانی نے الگ الگ بیان میں شب برائت کے پروگراموں کو پوری شان و شوکت کیساتھ منائے جانے کی تاکید کی ۔
حضرت آيت ‌الله لطف‌ الله صافي گلپائگاني حضرت آيت ‌الله‌ حسين وحيد خراساني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله‌ حسین وحید خراسانی نے اپنے بیان میں شب برائت کے پروگراموں کو پوری شان و شوکت کیساتھ منائے جانے کی تاکید کی اور کہا: اس عظیم نعمت اور تحفہ پر خدا کے شکر گزار رہئے کہ اس نے زمانہ غیبت میں اپ کو حضرت کے ماننے والوں اور اپ کے منتظرین ظھور میں سے قرار دیا ہے ، جیسا کہ سید الساجدین ، زین‌ العابدین امام علی ابن الحسین(ع) نے ابی خالد کابلی سے فرمایا : یا ابا خالد! ان کی غیبت میں ان کی امامت کے قائل اور ان کے ظھور کے منتظر لوگ ھر زمانہ لوگوں سے افضل و برتر ہیں ، کیوں کہ خداوند متعال نے انہیں وہ عقل و فہم و معرفت عطا کی ہے جس کے ذریعہ ان کے نزدیک غیبت مشاہدہ کے مانند ہے ، اور وہ اس زمانہ میں ایسے ہیں جسے رسول خدا (ص) دونوں ہاتھوں میں شمشیر لے کر جہاد میں مصروف ہوں ، وہی ہمارے سچے شیعہ ہیں اور ظاھری و باطنی طور سے دین خدا کی جانب دعوت دینے والے ہیں ۔


جابر بن عبد الله انصاری نے رسول خدا(ص) سے منقول روایت میں عصر غیبت میں منتظرین ظھور کے صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے قران کریم میں فرمایا کہ «الَّذِینَ یُؤْمِنُونَ بِالْغَیْبِ ؛ جو لوگ غیب پر ایمان رکھتے ہیں » اور فرمایا : «أُوْلَئِکَ حِزْبُ اللَّهِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ؛ وہی حزب اللہ ہیں اور بیشک حزب اللہ کامیاب ہے » ۔


اب کہ نیمہ شعبان اپ کے روبرو ہے جس کی سحر میں خداوند متعال کی شمشیر قدرت ، اس کے علم و نور و حکمت کا آئینہ دار متولد ہوگا ، جس کا نورانی وجود «وَتَمَّتْ کَلِمَتُ رَبِّکَ صِدْقًا وَعَدْلًا» کی تفسیر ہے اور اس کی ولادت «قُلْ جَاء الْحَقُّ وَمَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ» کا مصداق ہے ، رات کے 11 بجے سبھی دست دعاء بلند کریں اور امام منتظِر(عج) کے ظھور کہ جو تمام انبیاء علیھم السلام کے وارث ہیں اور انہیں کے پاس تمام اصفیاء الھی کا ورثہ ہے ، جن کے ظھور سے حضرت ختم مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا دل مسرور ہوگا کے لئے دعاء کریں ۔ ان کے سلسلہ میں امام ہشتم حضرت علی ابن موسی الرضا (ع) کی دعاء یہ ہے: اللهم و سُرّ نبیَّک محمدا صلی الله علیه و آله برؤیته.


اگر ان حضرت کے رکاب میں رہنا چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ رہنا تمام اولیاء کا مقصود ہے ، جس قدر بھی ممکن ہو اپ کے لئے قران پڑھیں اور جو نہیں پڑھ سکتے ہوں سورہ قل ھو اللہ کی تلاوت کریں اور دونوں کا یکجا کرنا نور علی نور ہے ، معتبر روایت کے مطابق جس نے بھی اس کام کو انجام دیا وہ ان کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ  ہونا گویا خدا کے ساتھ ہونا ہے ، تمام انبیاء و اوصیاء الھی کے ساتھ ہونا ہے ۔


اگر کوئی عزیز ترین گوہر کہ جو خدا کا کلام ہے ان حضرت کو ہدیہ کرے تو جب نامہ اعمال جمعہ کے دن حضرت کے سامنے پیش ہوں گے تو وہ جو خدا کا مظھر ہے اس کا کرم کیا ہوگا خدا بہتر جانتا ہے ، اللهم بحق فاطمة و أبیها و بعلها و بنیها لا تفرق بیننا و بینه أبدا. 


نیز حضرت آیت ‌الله لطف‌ الله صافی گلپائگانی نے اپنے الگ پیغام میں شیعوں کو شب برائت کے پروگراموں کو پوری شان و شوکت کیساتھ منانے کی درخواست کی ۔


حضرت بقیة ‌الله‌ الاعظم ارواح العالمین له الفداء کے منتظرین شب نیمہ شعبان میں جشن و چراغانی کا سماں بناکر اپ کی ولادت کو خراج عقدیت پیش کریں ۔ 


شیعہ محفل بیان و قصائد کے انعقاد کو اپنے لئے باعث فخر جانیں اور اس باعظمت شب میں سحر تک بیدار رہیں جس کی صبح بارہویں نور امامت سے دنیا منور ہوئی ، نیز اپ کے ظھور کی دعا کریں کہ اپ کا ظھور شیعوں اور دنیا کے مظلوموں کی مشکلات کا حل ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬