11 June 2014 - 11:41
News ID: 6882
فونت
عراق میں نا امنی عروج پر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ داعش دہشت گرد گروپ نے شہر موصل اور صوبہ نینوا کے کچھ دوسرے شہر پر حملہ کیا اور اس شہر کو پوری طرح اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔
عراق



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروپ جس کا نام « عراق و شام اسلامی حکومت » (داعش) رکھا ہے اس نے شہر سامراہ میں کئی روز تک جد و جہد کی ناکامی کے بعد صوبہ نینوا کے شہر موصل پر حملہ کیا اور وہاں کامیابی حاصل کی ، وہاں کے گورنر ہاوس ، ایرپورٹ اور اس شہر کے نصف مشرقی حصہ کے ساتھ ساتھ دوسرے کچھ خاص حصہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے ۔

داعش کا شہر موصل پر قبضہ ہونے کے ساتھ «بادوش»، «تسفیرات» و «دہشت گرد سے مقابلہ» قید خانہ سے 1400 قیدی فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ داعش کی طرف سے ان دو قید خانوں پر حملہ کے بعد یہ صورت حال پیش آیا ۔ لیکن عراق کی سلامتی فوج بھی داعش کے چنگل سے ان دو قید خانوں کو واپس حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہے ۔

عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے پارلیمنٹ سے ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست کی ہے اور حکومت نے شہریوں سے عسکریت پسندوں کے خلاف مسلح مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ اسپیکر اسامہ النجفی نے بغداد میں صحافیوں کو بتایا کہ داعش کے تکفیری دہشتگردوں نے صوبے نینوا پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی ہے : مسلح افراد ملحقہ صوبے صلاح الدین کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بیان کیا : موصل شہر جمعے اور ہفتے کو شدید جھڑپ کا منظر پیش کر رہا تھا اور ریاست کے کنٹرول سے باہر اور عسکریت پسندوں کے رحم و کرم پر تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاوڈ سپیکرز پر دہشتگردوں نے اعلان کیا کہ وہ دو لاکھ آبادی پر مشتمل شہر کو آزاد کرانے آئے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬