‫‫کیٹیگری‬ :
15 June 2014 - 15:12
News ID: 6893
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بہت سارے لوگ انقلاب اسلامی ایران کی برکتوں سے غافل ہیں کہا: انسانی حیات میں قران کریم سے استفادہ برکتوں کا سبب ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم شیرازی نے صوبہ قم کے گورنر کرنل مجتبائی اور پولیس حفاظ سے ملاقات میں ایات قران کریم کے ائینہ میں یہ کہتے ہوئے کہ قرآن کریم نور اور شفا ہے کہا: قرآن فقط تلاوت کا نام نہیں ہے اگر چہ یہ امر شایستہ اور مطلوب ہے مگر ہمارا آخری مقصد نہیں ہے ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اپنی زندگی ، رفتار و کردار کو قرانی ایات و تعلیمات کی بنیادوں پر استوار کریں کہا: ہم فقط قران کریم کی تلاوت نہ کریں بلکہ اس مطالب پر عمل بھی کریں ۔


اس مرجع تقلید نے قرانی مفاہیم کو عوامی زندگی میں جامعہ عمل پہنایا جانا انقلاب اسلامی کی برکتوں میں سے شمار کیا اور کہا : انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی سے قبل پولیس حفاظ نہیں تھے ، مگر آج ان کی حیات کے مختلف گوشہ میں قران کریم جلوہ گر ہے جو نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا: اسلامی جمھوریہ ایران کی بہت ساری برکتیں ہیں جن سے ہم غافل ہیں کہ ان میں سے ایک لوگوں کی حیات میں قران کریم کا جلوہ گر ہونا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قرانی سرگرمیاں انسانوں کی حیات میں برکتوں کا سبب ہے کہا: حفظ اور تلاوت کے ساتھ قران ایات اور تعلیمات پر عمل کرنے کی بھی کوشش کریں اور یقین کریں کہ یہ اپ کے لئے خیر و برکت کا سبب ہوگا  ۔


اس ملاقات کے آغاز میں قم کے گورنر کرنل مجتبائی نے قم پولیس کے درمیان کے انجام پانے والی قرانی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔


اس پروگرام کے آخر میں حضرت آیت الله مکارم شیرازی کے ہاتھوں پولیس کے جوانوں قدر دانی کی گئی ۔

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬