17 June 2014 - 14:48
News ID: 6899
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کربلا کی حفاظت میں موجود تمام رکاوٹوں کی دیواریں گرا دی جائیں گی کہا: عراقی مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے ہم حکم مراجع کے منتظر ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے جھنگ گڑ مور پر ہزاروں افرد سے ملت جعفریہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے پالیسی ساز خطاب میں جھنگ کی سیاست میں حاصل ہونے والی کامیابی کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ہمارے مقابل میدان میں آنے والے تکفیریوں کو 2 بار شکست  کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ 


انہوں ںے علاقہ کی موجودہ تبدیلیوں خصوصا عراق کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے  کہا :عراق میں رہنے والے مسلمان اپنے ملک کی اس سازش کو ناکام بنانے کی قابلیت رکھتے ہیں ، پھر بھی اگر ضرورت پڑی تو ہم مکمل طور سے کربلا کی حفاظت کے لیے حاضر ہیں ۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم اس سلسلہ میں مرجعیت عظمیٰ کے بیان کی تفصیل کے منتظر ہیں کہ یہ حکم عراق کی عوام تک محدود ہے یا پوری دنیا کے لئے ہے کہا: جب بھی ہمیں مراجع بلوائیں گے ہم تمام رکاوٹوں کی دیواریں گرا کر عراقی مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے روانہ ہوں گے ۔


انہوں ںے مزید کہا: روضۂ حضرت زینب (س) کی طرح کربلا کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں تھی، ہے اور رہے گی اور اس میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں، ہم فاتح خیبر کے ماننے والے میدان میں آکر لڑتے ہیں چوروں کی طرح نہیں آتے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬