‫‫کیٹیگری‬ :
18 June 2014 - 17:19
News ID: 6911
فونت
آیت الله شبیری زنجانی نے داعش کی جنایتوں کو محکوم کرتے ہوئے؛
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله شبیری زنجانی نے اپنے ایک پیغام میں دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں عراق میں انجام پانے والی جنایتوں کو محکوم کرتے ہوئے کہا: یقینا تمام وہ کام جو تکفیروں کی تقویت کا سبب بنے حرام ہے ، اور اس راہ میں مقابلہ کے لئے قدم اٹھانے والے تمام افراد خداوند متعال کے نزدیک ماجور ہیں اور دین کے خدا بقا میں خدا ان کا یاور مددگار ہے ۔
آيت الله شبيري زنجاني



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے عراق کے حالیہ حوادث کے سلسلہ میں اہم بیانیہ صادر کیا جسکا متن مندرجہ ذیل ہے :

 


بسم الله الرّحمن الرّحیم


"وَ سَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنقَلَبٍ یَنقَلِبُونَ"
 

آیت الله شبیری زنجانی ملت عراق پر ہونے والے مظالم پر کی خبریں سن کر ہر انسان کا دل لزر اٹھتا ہے ، دھشت گرد گروہ داعش اور تکفیریوں کے ہاتھوں انجام پانی والی یہ جنایتیں کسی بھی عقل و منطق اور انسانی و اسلامی معیاروں و ملاکات کے مطابق نہیں ہیں ۔


جاہلوں اور شدت پسند افراد پر مشتمل اس گروہ کی جنایتیں اور شدت پسندی جو اسلامی کلمات اور مسلمانوں کے کلمہ (لا اله الا الله) کی اڑ میں انجام پارہی ہیں اس نے اسلام اور مسلمانوں کے چہرہ کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اسلام کی جانب کھچنے والے دلوں کو بددل کردیا ہے ۔


آج ملت عراق اور دنیا کے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہوشیاری کے ساتھ اسلامی اخوت اور اتحاد و یکجہتی کا حفاظت کریں اور آپسی اختلاف سے پرھیز کریں نیز مراجع کرام کے احکامات کو جامعہ عمل پہناتے ہوئے اس شدت پسند گروہ کے مقابل اٹھ کھڑیں ہوں ۔ 


یقینا تمام وہ کام جو تکفیروں کی تقویت کا سبب بنے حرام ہے ، اس راہ میں مقابلہ کے لئے قدم اٹھانے والے تمام افراد خداوند متعال کے نزدیک ماجور ہیں اور دین کے خدا بقا میں خدا ان کا یاور مددگار ہے ۔


«والعاقبة للمتّقین»


سید موسی شبیری زنجانی


18 جون 2014
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬