رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹونس کے شہر اوعد زرقا شہر کے باشندوں نے اعلان کیا ہے کہ کچھ روز پہلے ایک سکفی گروہ نے اپنے ایک مذہبی پروگرام میں تقریر کے درمیان قبور کی زیارت کو بدعت ہونے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ قبر پر مرحوم کا نام لکھنے سے پرہیز کریں ۔
اس رپورٹ کے مطابق ٹونس کے سلفی و وہابی جو اس ملک میں فقہ مالکی کی تعلیم کے مخالف ہیں اپنی ناکامی اور لوگوں کی طرف سے خاص توجہ نہ ہونے کی وجہ سے اور ان کی طرف سے قبور کی زیارت نہ کرنے کی دعوت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قبرستان پر لگے پتھر کو اکھاڑنے و قبور کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سلامتی فورسز نے وسیع پیمانہ پر اس سلسلہ میں تفتیش شروع کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ متبرک مقامات کی تباہی اور مسلمانوں کے قبور پر حملے یہ ایسے امور ہیں جس کا ان چند دنوں میں ٹونس کے شہروں میں اضافہ ہوا ہے اور اس بے حرمتی کو انجام دینے والے وہابی و سلفی گوروہ ہیں جن سے شدید مقابلہ کرنا ضروری ہے ۔