‫‫کیٹیگری‬ :
18 June 2014 - 13:02
News ID: 6904
فونت
حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے قرآنی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ولایت کو دین کے اکمال کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : ولایت تشیع کا مرکز و نکتہ عطف ہے اور دین کی بقا ولایت کی بقا پر ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے ایک ملاقات میں گفت و گو کرتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ ہر انسان اپنی زندگی میں کامیابی و کامرانی کے حصول کی کوشش میں ہے بیان کیا : یہ کہ ہر انسان دین و مذہب کی تلاش کی کوشش میں رہتا ہے یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ کامیابی و کامرانی کو حاصل کرے ۔

انہوں نے دنیا میں مختلف ادیان و مذاہب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انسان کو چاہئے کہ وہ دیکھے کہ کون سا دین و مذہب اس کی دنیوی و اخروی مطالبات کو پوری کرتا ہے جو اس کی ضرورتوں کو پوری کر سکے انسان کو اسی دین کی طرف جانا چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے دین اسلام و مکتب تشیع کی حقانیت کی تاکید کرتے ہوئے اظہار کیا : اس وقت دنیا کے علماء و دانشور اس نتیجہ پر پہونچے ہیں کہ تمام ادیان و مذاہب کے درمیان دین اسلام و مکتب تشیع کامل ترین دین و مکتب ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے قرآنی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ولایت کو دین کے اکمال کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : ولایت تشیع کا مرکز و نکتہ عطف ہے اور دین کی بقا ولایت کی بقا پر ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : مومنوں کے درمیان ولی دین کی مثال ایک خانوادہ میں باپ کی طرح ہے کہ جس کی ذمہ داری اس خانوادہ کے تمام فرد کی رہنمائی و دیکھ بھال ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ ہمارا نظام ولایت فقیہ کا قائل ہے وضاحت کی : ہم لوگ پیغمبر اسلام (ص) اور آئمہ اطہار (ع) کو اولیا دین میں سے جانتے ہیں کہ جن کے ہاتھوں میں دنیا کے تمام مومنین و مسلمانوں کی ہدایت و سرپرستی ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے جاپان کے لوگوں کو سمجھدار و با صلاحیت جانا ہے اور بیان کیا : امید کرتا ہوں جاپان کے لوگ دین اسلام کی طرف توجہ رکھتے ہوئے اس کے سایہ میں کامیاب زندگی بسر کریں ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ ہمارا ملک ولایت فقیہ کے زیر نظر ہے اظہار کیا : قائد انقلاب اسلامی کے ذمہ اسلامی معاشرے کی قیادت و ولایت ہے اور ہر وہ شخص جو اسلامی دنیا میں ولایت فقیہ کو قبول کرتا ہے وہ ان کے زیر تحت ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬