18 June 2014 - 17:01
News ID: 6909
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر نے تفتان صوبہ بلوچستان کے المناک واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا : یہ واقعہ صوبہ بلوچستان کی حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا ایک ایسا ثبوت ہے جس پر فوری طور حکومت بلوچستان کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی نے تفتان صوبہ بلوچستان کے المناک واقعہ پر جس میں بے گناہ 6 زائرین شہید اور 5 زخمی ہوئے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا : یہ واقعہ صوبہ بلوچستان کی حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا ایک ایسا ثبوت ہے جس پر فوری طور حکومت بلوچستان کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ماضی کے ایسے واقعات بھی اس کے سامنے ہیں حکومت بلوچستان زائرین کا تحفظ کرنے میں قطعاً ناکام رہی جب کہ زائرین کا تحفظ اس کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے اور جو حکومت یہ ذمہ داری پوری نہ کر سکے اس کو حکمرانی کا کوئی جمہوری حق حاصل نہیں ہے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر نے مزید کہا : سانحہ کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی بھی دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے ۔

سید وزارت حسین نقوی نے تاکید کی : واقعہ تفتان اور کراچی ایئرپورٹ پر مرکزی حکومت کو ایک تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہے بلکہ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان جناب نواز شریف صاحب سانحہ تفتان کوئٹہ اور سانحہ کراچی کاسختی سے نوٹس لے کر پس پردہ سازش کو قومی اسمبلی میں بے نقاب کریں تاکہ جمہوری انداز میں عوام کو اس سازش سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬