رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے حالیہ حالات اور داعش کی دھشتگردی کے خلاف گذشتہ روز سنٹرل بورڈ آف عزاداری کے صدر دفتر رستم نگر میں نایاب حسین کی صدارت میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ارکانِ ادارہ کے علاوہ معززین شھر نے شرکت کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعدہ میثم رضوی جنرل سکریٹری ادارہ نے تقریر کا آغاز کیا اور عراق میں ہورہے مظالم پر تشویش کا اظھار کیا ۔
میثم رضوی نے یہ کہتے ہوئے کہ سرزمین عراق پر طالبان جیسی تنظیموں نے خوں ریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے ایسے ماحول میں تمام عالم اسلام کو ایک جٹ ہو کر جگہ جگہ جلسے اور بہ طور مظاھرہ جلوس نکالنے کی ضرورت ہے کہا: ہم اپنے ادارے کی جانب سے ہر اس تحریک میں شامل ہونے کا عہد کرتے ہیں جو عراق میں ہورہے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف ہوگی ۔
انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایسی صورت میں شھر لکھنو کی تمام انجمن ہائے ماتمی کو چاہئے کہ وہ بھی میدان میں آئیں اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں ، مرکزی حکومت سے پر زور طور پر گزارش کی گئی کہ وہ اپنی جانب سے عراق میں ہورہی دھشت گردی کے خلاف آواز اٹھائے اور اقوام متحدہ پر دباو بنائے تاکہ جلد از جلد کوئی حل نکل سکے اور روز بہ روز ہو رہے قتل عام کا خاتمہ ہوسکے ۔
سنٹرل بورڈ آف عزاداری ھند کے جنرل سکریٹری ںے مزید کہا: ہمیں امید ہے کہ موجودہ وزیر آعظم نرندر مودی ضرور کوئی مضبوط قدم اٹھائیں گے ۔