21 June 2014 - 15:13
News ID: 6918
فونت
سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین لکھنو ھندوستان کے سنی عالم دین مولانا غیاث قاسمی نے جلسہ استقبال ماہ مبارک رمضان میں کہا کہ اصلاح معاشرہ صرف مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ ملک بھی ضرورت ہے ۔
استقبال ماہ مبارک رمضان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان کے مشھور شھر لکھنو میں استقبال ماہ مبارک رمضان اور اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔


مولانا جہانگیر قاسمی کی صدارت میں ہونے والا یہ جلسہ ، قاری ہارون کی تلاوت کلام پاک سے شروع اس ہوا اور اس کے بعد مولانا محمد رفیق نے نعت رسول اسلام(ص) پیش کی  ۔


مولانا جہاںگیر قاسمی نے اپنے صدارتی بیان میں صلہ رحمی کو اہم قرار دیا اور فرمایا : صلہ رحمی نہ کرنا یعنی رشتہ داری کو توڑنے والا اللہ کی رحمت سے محروم رہتا ہے ۔ 


اس نشست کے مہمان خصوصی مولانا سعید اطھر قاسمی نے یہ کہتے ہوئے کہ اچھی اور بہتر زندگی بسر کرنے کے لئے شریعت اسلامیہ کو مضبوطی سے پکڑنا ضروری ہے کہا: اس سے ہمارے معاشرے کی اصلاح ہوگی ، ہمارا یہ حال ہوگیا ہے کہ ہم نے ہر ناجائز چیز کو جائز کرلیا ہے ۔


انہوں نے خاص طور پر جہیز کی لعنت کو سماج کا سب سے عظیم گناہ بتاتے ہوئے کہا: یہ ایسا جرم ہے جو ہر طبقے کے لوگ کر رہے ہیں مگر افسوس کہ لوگ اس کو گناہ نہیں سمجھ رہے ہیں جسکا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرہ میں لڑکیوں کا قتل عام ہوگیا ہے ، دور جاہلیت میں پیدا ہونے کے بعد لڑکیوں کو قتل کیا جاتا تھا مگر اب پیدا ہونے سے پہلے انہیں قتل کردیا جاتا ہے ۔


اس پروگرام کے ایک اور مقرر مولانا رفیق انوار الحق قاسمی نے رمضان کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : رمضان کا مہینہ دیگر مہینوں سے الگ ہے اس ماہ میں کی جانی والی عبادتوں کا ثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے ۔


مدرسہ اسلامیہ صدیقیہ کے مہتمم مولاناغیاث احمد قاسمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انسان اپنے مقصد کو بھول چکا ہے کہا: اصلاح معاشرہ صرف مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ ملک کی بھی ضرورت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬