22 June 2014 - 08:00
News ID: 6921
فونت
قاضی احمد نورانی :
رسا نیوز اجنسی ـ جمعیت علماء پاکستان کے صدر نے عراق کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے عوام اہلسنّت کا موقف پیش کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : داعش ایک دہشت گرد اور تکفیری گروہ ہے، تکفیری دہشت گردوں کو سنی مسلمان کہنا اسلام کی توہین کے مترادف ہے۔
داعش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹَ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی، مولانا عقیل انجم قادری اور دیگر نے کراچی پریس کلب میں عراق کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے عوام اہلسنّت کا موقف پیش کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : داعش ایک دہشت گرد اور تکفیری گروہ ہے، تکفیری دہشت گردوں کو سنی مسلمان کہنا اسلام کی توہین کے مترادف ہے۔

پریس کانفرنس میں جے یو پی کے صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا سید عقیل انجم قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جے یو پی کراچی کے سینئر نائب صدر مفتی رفیع الرحمان نورانی، جنرل سیکریٹری مفتی بشیر القادری نورانی، پیر طریقت پیر محفوظ شاہ اعجازی، مولانا عبدالغفار اویسی، محمد شکیل قاسمی، مولانا شاہد قادری، مولانا عبدالقدیر، پیر فاروق شاہ اعجازی، قاری محمد ادریس قاضی، قاری عبدالوحید یونس نورانی، سید مسرور قادری، مہتاب نورانی، جمال الدین نورانی اور دیگر علماء و مشائخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر مولانا قاضی احمد نورانی نے کہا : حضرت علی (ع)، حضرت امام حسین (ع)، حضرت عباس (ع)، امام ابوحنیفہ، غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی، حضرت جنید بغدادیؓ اور حضرت سری سقطیؓ کے مزارات سمیت عراق میں موجود تمام مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے غیور مسلمان مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔

انہوں نے کہا : امریکا عراق کی خانہ جنگی میں ملوث ہونے کے بجائے ویت نام کی جنگ سے سبق حاصل کرے، سرزمین عراق کسی بھی فرقہ پرستانہ سوچ کی متحمل نہیں ہوسکتی، عراق کی خانہ جنگی اس ملک کا اندرونی معاملہ ہے لہٰذا OIC اور اقوام متحدہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم دولت اسلامی شام و عراق (داعش) کے عالمی دہشتگردوں کو عراقی مسلمانوں کے قتل عام سے باز رکھے، امریکا اور اس کے حواری داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو سنّی ردعمل سے موسوم نہ کریں، دنیا بھر کے مسلمانان اہلسنّت جو اس امت کے سواد اعظم ہیں انتہائی پرامن ہیں اور ہمیشہ اسلام کے امن و سلامتی کے پیغام کو عام کرتے ہیں۔

مولانا قاضی احمد نورانی نے کہا : عراق عقیدتوں کی سرزمین ہے جس سے اسلام کے ماننے والے مختلف فرقوں کی روحانی اور جذباتی وابستگیاں قائم ہیں، جن کے لئے ہر مسلمان تن من اور دھن قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
 

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۱۷ August ۲۰۱۹ - ۰۹:۵۸
لعنت بر داعش
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬