22 June 2014 - 08:23
News ID: 6922
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر :
رسا نیوز اجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔
حجت الاسلام حسن ظفر نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹَ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے مسئولین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔

انہوں نے بیان کیا : گزشتہ دور حکومت میں بھی طاہرالقادری صاحب تشریف لائے تھے مگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، لیکن اقتدار کے نشے میں چور ان نااہل حکمرانوں نے محب وطن پاکستانی بھائیوں بہنوں کیساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا : پاکستان کے کروڑوں عوام ڈاکٹر صاحب سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور ان کی آواز پر لبیک کہتے ہیں تو کسی کی مخالفت کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے رانا ثنا اللہ کی استعفیٰ کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا : کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں پر مشتمل رانا ثنااللہ کے نجی ملیشیا کو پنجاب پولیس کے چوہنگ سنٹر میں ٹرینگ دے کر سیاسی و فکری مخالفین کیخلاف پنجاب حکومت استعمال کر رہی ہے۔

حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے بیان کیا : ہمارا موقف صاف ہے کہ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے دشمن ہیں، ہم نے اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا تاہم ڈاکٹر صاحب کے استقبال میں ہمارے کارکن بھر پور شرکت کریں گے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا : اسلام و پاکستان دشمن دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اگر ہماری پاک فوج نے آواز دی تو ہمارے لاکھوں جوان اپنے علماء کے ساتھ ان کے مورچوں میں موجود ہونگے اور ملکی سالمیت اور بقا پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬