23 June 2014 - 14:48
News ID: 6927
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت مثبت تنقید برداشت کرے ، صحافی برادری سے درخواست کی کہ وہ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کریں ۔
عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا: ہم آزادی  صحافت کے حامی ہیں، آئے روز مختلف چینلز کی بندش تشویشناک ہے ۔


انہوں نے جیو چائنل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا : حکومت مثبت تنقید برداشت کرے کیونکہ آزاد میڈیا ملک میں مستحکم جمہوریت و تواناءپاکستان کےلئے ضروری ہے۔


ایس یو سی پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور ہمیشہ سے مطالبہ رہاہے کہ قوم کے سامنے حقائق لائے جائیں اور سچ کو فروغ دیا جائے کہا: آزاد میڈیا بھی پسے ہوئے طبقات ، مظلوم عوام کی آواز ذمہ داران تک پہنچانے کا فریضہ انجام دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کا بھی موثر جواب دے رہا ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ موجودہ دور میڈیا وار کا ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ مثبت اور تعمیری تنقید برداشت کرے اور میڈیا کے لئے آسانیاں پیدا کر ے کہا: ہم آزادی صحافت کے حامی ہیں مگر صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ضابطہ اخلاق مرتب کرے تاکہ غلط فہمیاں ختم ہوسکیں ۔


حجت الاسلام واحدی نے آئے روز مختلف ٹی وی چینلز کی بندش کو تشویشناک بتاتے ہوئے کہا: ہم آزادی بیان کے قائل ہیں لیکن چاہتے ہیں اظہار رائے ملکی اقدار، اسلامی روایات کے مطابق ہوں اور ایسا کوئی بھی پروگرام نہ دکھایا جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬