21 June 2014 - 14:24
News ID: 6917
فونت
حجت الاسلام سید صبیح الحسن:
رسا نیوز ایجنسی – تنظیم المکاتب کے بانی مولانا غلام عسکری کی یاد میں جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب گولہ گنج میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس ملک و بیرون ملک کے علمائے کرام نے شرکت کی ۔
تنظيم المکاتب ميں سيمينار تنظيم المکاتب مولانا غلام عسکري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم المکاتب کے بانی مولانا غلام عسکری کی یاد میں جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب گولہ گنج میں حجت الاسلام سید صفی حیدر کی نگرانی میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے طلاب ، اساتذہ ، ملازمین اور ملک و بیرون ملک کے علمائے کرام نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، مولانا ممتاز جعفر نے اس سمینار کی صدارت اور مولانا گلزار حسین جعفری نے اس سمینار کی نظامت کے فرائض انجام دئے ۔


تنظیم المکاتب کی انتظامیہ کے رکن مولانا صبیح الحسن نے یہ کہتے ہوئے کہ مولانا غلام عسکری کا مشن حسینی مشن ہے کہا : انہوں نےغریب بچوں کو گھر گھر تعلیم دینے اور تمیز و تہذیب سکھانے کے ساتھ ساتھ وطن پرستی اور پڑسی شھریوں نیز غریبوں کی مدد کا جزبہ سکھاتا ہے ۔

 

انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جو کام انہوں ںے کیا خدا کے لئے کیا اور وطن ہندوستان کے لئے ہے کہا: آج ان کی وفات کی تاریخ پر ہم یہ عہد کریں کہ اس مشن کو آگے بڑھا کر ایمان اور علم کا پرچم دنیا میں لہرائیں گے ۔


حوزہ علمیہ قم سے آئے ہوئے معلم اخلاق آقائے تحریری نےاس سیمینار میں ماہ مبارک شعبان کی فضلیت بتاتے ہوئے کہا: ماہ مبارک شعبان، اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ، اس مہینہ میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے پروردگار کی معرفت حاصل کریں اور جب انسان خدا کی معرفت حاصل کرے گا تو یقینا وہ بڑی سے بڑی کامیابی کو حاصل کرسکتا ہے ۔

 

اس سیمینار کے ایک اور مقرر آقائی علی مصباح یزدی فرزند حضرت ایت اللہ مصباح یزدی نے طلاب جامعہ امامیہ کو خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ جب اپ طلاب کرام نے اس میدان میں قدم رکھدیا ہے اور گھر چھوڑ دیاہے تو جان لیجئے کہ یہ کوئی آسان راہ نہیں کہا: یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جو پروردگار عالم  اپنے نبی (ص) اور رسول (ص) کو دی ہے اور اپ کے دوش پر ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬