‫‫کیٹیگری‬ :
15 June 2014 - 16:18
News ID: 6894
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایثار و فداکاری اور شھادت و استقامت کا جزبہ اسلام کے دشمنوں پر پیروزی کا سبب ہے کہا : شھیدوں نے حریم ولایت کے دفاع میں اپنی جانیں نثار کردیں ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے صوبہ مشرقی آذربایجان میں مسلح فورس کے عظیم اجتماع سے جو حسینیہ امام خمینی(ره) میں منعقد ہوا کہا: یہ شھیدوں کے خون کی برکتیں ہیں کہ دشمن ، ایران سے ٹکرانے کی جرآت نہیں رکھتا ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایمان اور ملک کے دفاع کی طاقت قران اور ثقافت اہلیبت علیھم السلام کی دِین ہے کہا: اگاہ رہیں کہ  ایثار و فداکاری اور شھادت و استقامت کا جزبہ اسلام کے دشمنوں پر پیروزی کا سبب ہے کہا : شھیدوں نے حریم ولایت کے دفاع میں اپنی جانیں نثار کردیں ہیں ۔


اس مرجع تقلید نے لبنان کی 33 روزه جنگ اور غزه کی 22 روزه جنگ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر ہمیں پیروزی کے سلسلہ میں خداوند متعال کے وعدہ پر ایمان ہو تو کسی بھی طاقت کو اسلام سے ٹکرانے کی ہمت نہ ہوگی ، جیسا کہ شھیدوں نے ایران عراق کی آٹھ سالہ جنگ میں پورے خلوص کے ساتھ قدم بڑھایا اور شھید ہوگئے جو ہمارے لئے باعث فخر و مباہات ہے مگر نظام اسلامی اور انقلاب اسلامی کو سرفراز کردیا ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے مسلح فورس کی فوجی اور دفاع صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ہمیں اسلام اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے مقابل ہمیشہ امادہ رہنا چاہئے کیوں کہ یہ جزبہ انقلاب امام مہدی حضرت ولی‌عصر(عج) کے لئے زمینہ ساز ہے  ۔


انہوں ںے جھادی جزبات کو نظام اسلامی کی عزت ، عظمت اور بلندی کا سبب جانا اور کہا: قران کریم میں 31 جگہوں پر مجاھدین فی سبیل اللہ کی فضیلت بیان کی گئی ہے ، اور در حقیقت انبیاء الھی کے ایک ہاتھ میں کتاب تو دوسرے ہاتھ میں جھاد فی سبیل اللہ کا وسیلہ تھا ۔


نیز کرنل غلام عسگر کریمیان نے اس پروگرام میں علاقہ کی مسلح فورس کا مختصر رپورٹ پیش کی ۔ 
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬