‫‫کیٹیگری‬ :
14 June 2014 - 23:47
News ID: 6890
فونت
ایرانی صدر جمھوریہ:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے آج تہران میں گذشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کے سیاسی کارنامے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا: اعتدال، امن و دوستی اور آشتی ملت ایران کا دائمی راستہ ہے ۔
حجت الاسلام روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں گذشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کے سیاسی کارنامے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کو بریفنگ دی ۔


ایرانی صدر جمھوریہ ںے اعتدال، امن و دوستی اور آشتی ملت ایران کا دائمی راستہ جانا اور کہا: 14 جون 2013 کے صدارتی انتخابات میں ایران کی عظیم قوم نے انتہا پسندی کوسختی سے مسترد کردیا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: ایرانی عوام نے دنیا کے ساتھ مفاہمت اور بات چیت نیز متوازن و پائیدار راہ کا انتخاب کیا ہے اور یہی راستہ ملت ایران کا دائمی راستہ ہوگا ۔


ڈاکٹر روحانی نے امریکہ کی مذکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ایران کے ایٹمی مذاکرات کار، گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ رابطے کے سلسلہ میں گئے سوال کے جواب میں کہا : کسی بھی عیسائی پادری کے توسط سے نہ ہی کوئی پیغام موصول ہوا ہے اور نہ ہی امریکی صدر کو کوئی پیغام بھیجا گیا ہے ۔ 


انہوں ںے مزید کہا: اسلامی جمہوریۂ ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور اگر فریق مقابل بھی نیک نیتی رکھتا ہو تو پھر سمجھوتہ ہونا یقینی ہے ۔


حجت الاسلام والمسلمین روحانی نے اس ہفتے شروع ہونے والے مذاکرات میں فریقین کے درمیان حتمی معاہدے کے مسودے کی تدوین عمل میں آنے پر امید کا اظھار کیا ۔


انہوں نے عراق کی موجودہ صورتحال اور دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلہ کے سلسلہ میں موجود خاص پروگرام نیز اس سلسلہ میں امریکا کی ہمراہی کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے سلسلہ میں کہا: دہشت گردی علاقے کا اہم مسئلہ ہے ایران عراق کا دوست اور ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے اس ملک کی حکومت کی جانب سے مدد کی درخواست کی صورت میں عالمی قوانین کے دائرے میں عراق کو امداد پہنچانے کے لئے آمادہ ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: عراق کے حالیہ انتخابات میں دشمن اپنی ناکامی کے بعد دھشت گردی اور بلوا پھیلا کر تلافی کے درپہ ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬