10 June 2014 - 16:56
News ID: 6875
فونت
رسا نیوز ایجنسی – علمائے بحرین نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں بحرینی انقلابیوں کو اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے مسالمت آمیز تظاھرات کے تسلسل اور ہر قسم کی شدت پسندی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ۔
علمائے بحرين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود بحرین کے شیعہ علماء نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں بحرینی انقلابیوں کو اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے مسالمت آمیز تظاھرات کے تسلسل اور انہیں ہر قسم کی شدت پسندی سے گریز کرنے کی تاکید کی ۔


اس پیغام میں ایا ہے : قوم کے بچوں اور بھائیوں سے ہماری درخواست ہے کہ ملک میں تبدیلی و اصلاح کے لئے خداوند متعال پر توکل و اعتماد رکھیں ، کیوں کہ اگر ان باتوں سے ہمارا بھروسہ اٹھ جائے گا تو یقینا ہم کمزور ہو جائیں گے اور تمام کوششیں بے نتیجہ رہ جائیں گی ۔


ان علمائے کرام نے مزید کہا: خداوند متعال کے بعد ہماری طاقت کا مرکز قومی اتحاد ہے کہ اگر ہم اس کی بہ نسبت بے توجہ رہے تو ہم کمزور ہوں گے اور دشمن کو قوت ملے گی ، جبکہ ہم اتحاد کے ذریعہ کھوئی ہوئی چیزوں کو پا سکتے ہیں ، اتحاد اور مسالمت امیز راستہ ہمیں طاقت تک پہونچا سکتا ہے ۔


بحرینی جیل میں بند شیعہ علمائے کرام نے تاکید کی : ہم نے بارہا و بارہا یاد دہانی کی ہے اور اب بھی تاکید کرتے ہیں کہ مسالمت آمیز طریقہ تحریک و انقلاب کا بہترین طریقہ ہے جو کھوئے ہوئے حقوق کی واپسی میں موثر بن سکتا ہے ، ظالمین، قوم و ملت سے بدلہ لینے کے لئے انہیں دھشت گردی کی جانب ڈھکیل رہے ہیں اور اسے ان کے کچلنے کا بہانا قرار دے رہے ہیں ۔


انہوں ںے مزید کہا: قوم کو دھشت گردی کی جانب رہنمائی کرنے والی حکومتوں نے ان کا قتل عام کیا ، ان کے حقوق پامال کئے ، ان کے خون کو جائز جانا اور اسی حیلے کے ذریعہ قوم کو ان کے قانونی حقوق دینے سے بچ نکلے ۔


آل خلیفہ جیلوں میں بند شیعہ علماء نے بحرنی انقلابیوں کو نصحیت کرتے ہوئے کہا: ملتیں ان حقائق کو سمجھیں اور سنجیدگی کے ساتھ اس پر عمل کریں اور جان لیں کہ مسالمت آمیز فعالیتیں ، مطالبات پر صبر و استقامت بہت سارے مطالبات کو منوا سکتی ہیں ۔


واضح رہے کہ یہ پیغام آل خلیفہ جیلوں میں بند شیعہ علمائے کرام حجج اسلام عبد الجلیل المقداد، شیخ محمد حبیب المقداد، شیخ سعید النوری و شیخ میرزا المحروس کی جانب سے انقلابیوں کے نام ارسال کیا گیا ہے ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬