‫‫کیٹیگری‬ :
08 June 2014 - 13:18
News ID: 6865
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ معاشرے میں گناہ کے مواقع فراہم نہ کیا جائے بیان کیا : جوانوں کے معرفت میں ترقی کے لئے مناسب مواقع فراہم کرنا حکام کی اہم ذمہ داری ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے ھفتہ جوان منعقد کرنے والی تنظیم کی ممبروں سے ملاقات میں جوان طبقہ کی طرف خاص توجہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کی اور کہا : جو لوگ جوان نسل کی خدمت کی کوشش میں ہیں ان کے دوش پر بہت سخت ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ جوانی کا زمانہ بہت ہی خاص و بڑے اہمیت کا مالک ہے بیان کیا : جوان اس ملک کے مستقبل ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے منصوبہ تیار کرنے کی ضروری ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے تحمیلی جنگ کے درمیاں جوانوں کی قربانی و فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : ہم لوگوں کے جوانوں نے جنگ کے درمیان جانفشانی و اپنے کردار کو اچھی طرح نبھایا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ جوان معاشرے کے نشاط کو فراہم کرنے والے ہیں اظہار کیا : منصوبہ بندی اور نوجوانوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے کام کیا جائے تا کہ بعد میں پیش آنے والے مشکلات سے نجات حاصل کی جا سکے ۔

انہوں نے جوانوں کے مطالبات کی توجہ دینے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جوانوں کی اہمیت اور اس کے لئے خاص فنڈ کا انتظام کیا جائے اور ان کے مطالبات پر توجہ دی جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنی گفت و گو میں طلاق کو اس وقت کے معاشرے کے اہم مسائل میں سے جانا ہے اور بیان کیا : معاشرے میں بد حجابی ، فساد اور بے قید و بندی طلاق اور خاندان کے ٹوٹنے کا سبب ہے ۔

حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ معاشرے میں گناہ کا مواقع فراہم نہیں کرنا چاہیئے وضاحت کی : اس طرح منصوبہ بندی کرنا چاہیئے کہ جوان زیادہ تر دین اور دینی مسائل کے حصول کی کوشش میں رہیں ۔

انہوں نے جوانوں کی معرفت میں ترقی کے لئے مواقع فراہم کرنا حکام کی اہم ذمہ داری جانا ہے اور اظہار کیا : اگر ہمارے جوان دین کی اچھائی و حسن سے آشنا ہو جائیں تو یقینا اس کی طرف قدم بڑھائے نگے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اندرون ملک میں اتحاد و ہمدلی کی ضرورت کی تاکید کی اور بیان کیا : اگر ہم چاہتے  ہیں ہمارا معاشرا کامیابی کو حاصل کرے تو ضروری ہے کہ ہم لوگ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ملک کی ترقی کے راہ میں قدم بڑھائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬