رسا نیوز ایجنسی – عراقی انتظامیہ 24 گھنٹے عراق میں موجود تمام مقامات مقدسہ کی حافظت میں مصروف ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ دیالہ کی سلامتی کونسل کے صدر حجت الاسلام سید صادق الحسینی نے صوبہ دیالہ کے 30 مقدس مقامات کو دھشت گردی کا نشانہ بنائے جانے سے روکنے کی غرض سے حفاظتی پروگرام سے با خبر کیا ۔
انہوں نے کہا: مقدس مقامات کو نشانہ بنایا جانا شدت پسند گروہوں کا وہ حربہ جسے وہ ملک میں فتنہ کی آگ کو شعلہ ور کرنے اور ملکی سلامتی کو نقصان پہونچانے کی غرض سے استعمال کر رہے ہیں ۔
حجت الاسلام حسینی نے مزید کہا: عراقی فورس اس صوبہ کے 30 مقدس مقامات کو 24 گھنٹے تحت نظر رکھے ہوئے تاکہ دھشت گرد اسے اپنا نشانہ نہ بنا سکیں ۔
واضح رہے کہ صوبہ دیالہ عراق کے دسیوں مقدس مقامات سن 2006 کے بلوے میں دھشت گردی کا نشانہ بنائے گئے تھے اور آج بھی وہ دھشت گردوں کے دسترس ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے