11 June 2014 - 12:08
News ID: 6883
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ عرب لیگ نے ملت عراق کے خلاف داعش تکفیری گروہ کی انسانیت سوز کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
نبيل لعربي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے ملت عراق کے خلاف داعش تکفیری گروہ کی انسانیت سوز کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل لعربی نے قاہرہ میں اپنے ایک خطاب میں کہا : عرب لیگ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے مقابل ملت عراق کے ساتھ بھرپور طرح سے ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔

نبیل العربی نے ملت عراق بالخصوص اہل موصل پر دہشتگردانہ حملوں میں تیزی آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام عراقی گروہوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : دہشتگردی کی مختلف صورتوں کے مقابل متحد ہونا ضروری ہے ۔

العربی نے کہا : ملت عراق کو اس حساس زمانے میں متحد ہوجانا چاہیے، کیونکہ ان کے ملک کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے داعش تکفیری گروہ نے شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں صوبائی انتظامیہ کی عمارت پر قبضہ کرنے کے علاوہ دو ٹی چینلوں کی عمارتوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔ داعش کے دہشتگردوں نے شہر موصل پر مکمل طرح سے قبضہ کرلیا ہے۔

داعش کا شہر موصل پر قبضہ ہونے کے ساتھ «بادوش»، «تسفیرات» و «دہشت گرد سے مقابلہ» قید خانہ سے 1400 قیدی فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ داعش کی طرف سے ان دو قید خانوں پر حملہ کے بعد یہ صورت حال پیش آیا ۔ لیکن عراق کی سلامتی فوج بھی داعش کے چنگل سے ان دو قید خانوں کو واپس حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬