13 June 2014 - 00:39
News ID: 6887
فونت
عراقی فوجیوں کے مقابل؛
رسا نیوز ایجنسی – الاخباریہ عراق نے صوبہ نینوا کے مرکز موصل سے دھشت گرد گروہ داعش کے فرار ہونے کی خبریں نشر کیں ۔
دھشت گرد گروہ داعش

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوجیوں کی کوشش کے نتیجہ میں صوبہ نینوا کے مرکز موصل سے دھشت گرد گروہ داعش کے قدم اکھڑے  گئے ۔


عراقی نیوز ایجنسی الاخباریہ نے اس خبر کے نشر کرتے ہوئے لکھا : دہشتگرد گروہ داعش جس نے دو روز قبل موصل پر قبضہ کرلیا تھا، عراقی فوج کی پیشقدمی کے بعد اس شہر کو چھوڑنے پر مجبور ہوگیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے موصل سے پسپائی اختیار کر کے شام کے سرحدی علاقوں بالخصوص ربیعہ کے علاقے کی جانب فرار اختیار کی ہے۔


لبنان کے المیادین ٹی وی نے بھی اس حقیقت کو نشر کرتے ہوئے کہا : عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے دریائے دجلہ کے ساحلوں اور شمال مغربی بغداد پر داعش کے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔
 

رہے کہ عراق میں جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت تیز ہوا جب دہشتگرد گروہ داعش نے شہر موصل پرحملہ کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا اور تقریبا پانچ لاکھ افراد کو گھر بار چھوڑنے  پر مجبور کردیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬