رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں صیدا کے امام جمعہ اور حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے سربراہ نے بشار اسد کو ایک خط بھیج کر دوبارہ شام کے صدر جمہور منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔
اس خط میں بیان کیا گیا ہے : شام کی عوام نے بشار اسد کی وفاداری کا جواب دیا ہے کیونکہ وہ پوری طرح سے اس قوم کے وفادار رہے ہیں اور پوری ذمہ داری و ان کی حمایت اپنے عہدہ رکھا ۔
آیت الله نابلسی نے وضاحت کی : شام کے صدر جمہور نے کبھی بھی خوف و ڈر سے کام نہیں لیا اور کمزوری نہیں دکھائی اور نہ ہی مغربی و عربی ممالک کے حملہ سے پریشانی کا سامنا کیا ۔
لبنان میں صیدا کے امام جمعہ نے وضاحت کی : بشار اسد تمام سازش و دھمکی کا مقابلہ کیا اور قوم کے ساتھ مقاومت میں ثابت قدم رہے اور اپنے عوام کی دفاع کی ۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں صدر جمہور کے انتخاب میں بشار اسد نے 88 فی صد سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کر سکے ہیں اور تیسری مرتبہ سات سال کے لئے قدرت میں باقی رہے ۔