رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم نے امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر مجلس کا انعقاد کیا جس میں کثیر طلاب نے شرکت کی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عالمی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام سید شفقت شیرازی نے اس تقریب سے خطاب کیا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) کے ہاتھوں ایران میں شروع ہونے والا انقلاب اسلامی پوری دنیا میں ایک عظیم تحریک کے آغاز بنیاد بن گیا کہا : انقلاب سے لیکر آج تک پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ایران تمام پابندیوں کے باوجود ترقی و سربلندیوں کی راہ پر گامزن ہے اور طاغوت کے مورچوں کو یکے بعد دیگرے فتح کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
حجت الاسلام سید شفقت شیرازی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ عصر حاضر میں افکار امام خمینی(رہ) کا احیاء ضروری ہے کہا: انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی نے مسلمانوں میں نئی روح پھونک دی، امام خمینی (رہ) نے عالم اسلام کو ایک نئی تشکیل دی اور دنیا کو اپنے منفرد کردار سے حیران کر دیا۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران میں ایک ایسا نظام قائم کیا جو عالم اسلام کے لئے ایک نمونہ عمل ہے کہا : یہ وہ دور ہے کہ جس میں اسلام نے بڑی طاقتوں کی ناک زمین پر رگڑ دی ہے۔ امام خمینی (رہ) کی کوشش کے نتیجے میں اسلام کی طرف بازگشت کی ایک عالمی تحریک نے جنم لیا اور ایسے جدید دور کا آغاز ہوا کہ جس میں اسلام اپنی جامعیت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔