‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2014 - 23:19
News ID: 6847
فونت
رہبر معظم نے بین الاقوامی حافظوں اور قاریوں سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے بین الاقوامی حافظوں اور قاریوں سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلام دشمن عناصر کی پالیسی اسلامی معاشرے میں برادر کشی اور فتنوں کو شعلہ ور کرنا ہے کہا: دشمنوں کی خباثت اور سازشوں کے بارے میں غفلت، عالم اسلام کی آج سب سے بڑی مصیبت ہے ۔
رہبر معظم کي بين الاقوامي حافظوں اور قاريوں سے ملاقات
 
رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، آج حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں قرآن مجید کے اکتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے ممتاز حافظوں اور قاریوں کی شرکت میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں محفل انس با قرآن کی نورانی محفل کو برپا کی ۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں قرآن مجید کی تلاوت اور حفظ کا نہائی مقصد قرآن کے فہم و عمل اور کلام الہی کے ساتھ انس و لگاؤ کو قراردیا اور دشمن کی شناخت جیسے حساس مسائل میں الہی ہدایت،اور قران مجید کے فہم کو قرآن کریم کے ساتھ انس و لگاؤ پر منحصر قراردیتے ہوئے فرمایا: قرآن کے ساتھ انس اور اس کے معانی و مفاہیم میں تدبر اور غور و فکر امت اسلامی کے لئے اس عزت و عظمت کا باعث بنےگا جس کا اللہ تعالی نے وعدہ دیا ہوا ہے۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد جوانوں اور نوجوانوں کے قرآن مجید کے طرف وسیع رجحان کو اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت قراردیتے ہوئے فرمایا: قرآن مجید کے ساتھ انس و لگاؤ معاشرے کو اس کی حیات بخش تعلیمات پر عمل سے بہت قریب کرتا ہے اور قرآن مجید کی تلاوت و حفظ کا سب سے اعلی اور نہائی ہدف بھی یہی ہے۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی طرح قرآن مجید کے ساتھ انس و لگاؤ کو اللہ تعالی کی ہدایت حاصل کرنے کے لئےانسان کے دل کے آمادہ ہونے کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: قرآنی معارف اور تعلیمات سے فاصلہ عالم اسلام کی آج سب سے بڑی مصیبت ہے جس کے نتیجے میں اسلام دشمن عناصر کی خباثت اور سازشوں کے بارے میں غفلت پیدا ہوگئی ہے۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالم اسلام میں اس بنیادی خامی کو دور کرنے کے لئے قرآنی معیاروں کے دقیق فہم و مطالعہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وجود میں آنے کے بعد اسلام کے خلاف دشمنوں کی سازشیں مزید سخت اور پیچیدہ ہوگئی ہیں۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج اسلام دشمن عناصر کی پالیسی اسلامی معاشرے میں برادرکشی اور اندرونی جنگوں کو شعلہ ور کرناہے لیکن افسوس ہے کہ امت اسلامی میں بعض افراد کی دشمن کی اس شوم پالیسی پرکوئی توجہ نہیں ہے اور یہ عناصر اپنے مسلمان بھائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شیطان کے ہاتھ میں ہاتھ دینے کے لئے حاضر اور آمادہ ہیں حتی اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے بھی آمادہ ہیں۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کا بین الاقوامی مقابلہ منعقد کرنے والوں اور اس میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: امت اسلامی قرآن مجید کے مفاہیم کے ساتھ روز افزوں انس کی برکت کے ساتھ اللہ تعالی کی طرف سے دیئے گئے عزت کے وعدے تک پہنچ سکتی ہے۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل ادارہ اوقاف اور امور خیریہ کے سربراہ اور نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی نے اعیاد شعبانیہ بالخصوص حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور قرآن مجید کے اکتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے اعلی سطح پر انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس دور کے مقابلوں میں دنیا کے مختلف براعظموں سے 71 ممالک کے افراد نے حصہ لیا جبکہ دس غیر ایرانی اور پانچ ایرانی ججوں اور تین مبصرین نے مقابلوں کی نگرانی اور نظارت کے فرائض انجام دیئے۔
 
 
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬