01 June 2014 - 00:24
News ID: 6835
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی - مسجد الغفران صیدای لبنان کے امام جماعت نے غاصب صھیونیوں کے اقدامات کو محکوم کرتے ہوئے اسرائیلی جنایتوں کے مقابل عرب اور مسلم ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید کی ۔
شيخ حسام العيلاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے سنی عالم دین اور مسجد الغفران لبنان کے امام جماعت شیخ حسام العیلانی نے گذشتہ دن صھیونی جنایتوں کے مقابل عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا: اس خاموشی نے صھیونیوں کو اپنی جنایت کے انجام دینے میں جری کردیا ہے کہ وہ مسجد الاقصی کی حرمت پائمال کر ڈالیں ۔


انہوں نے مزید اس بات کا اظھار کیا : مسلمانوں کی خاموشی اس بات کا سبب بنی کہ صھیونی وزیر اعظم نیتن یاہو، اسرائیلی ابادی بڑھانے اور شھر قدس کی تقسیم کرنے میں جری ہوں جائیں ۔


لبنان کے اس سنی عالم دین نے عرب اور مسلم حکمرانوں کو نیتن یاہو کا جواب دینے کے لئے مناسب موقف اپنانے کی تاکید اور کہا : مسلمان، فلسطین کی سرزمین سے اپنا رابطہ برقرار رکھیں اور صھیونی وزیر اعظم کے بیانات کو محکوم کریں ۔


انہوں نے مزید کہا: مسلمان ایک بالشت زمین سے بھی چشم پوشی نہ کریں اور فلسطین، ملت اسلامیہ کا ایک بنیادی اور اصلی مسئلہ رہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬