‫‫کیٹیگری‬ :
28 May 2014 - 14:41
News ID: 6826
فونت
آیت ‌الله وحید خراسانی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین قم کے نامور مرجع تقلید آیت ‌الله وحید خراسانی نے عالم اسلام کو بعث رسول اسلام(ص) کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: تبلیغ وحدانیت کے عوض رسول کو سنگباران کیا گیا ۔
آيت ‌الله وحيد خراساني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین وحید خراسانی نے آج صبح اپنے تفسیر قران کریم کے درس میں جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا عالم اسلام کو بعث رسول اسلام(ص) کی مبارکباد پیش کی ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رسول اسلام (ص) کی ایک خاصیت یہ ہے کہ آپ جاہلوں کے درمیان مبعوث بہ رسالت ہوئے کہا: دنیا کے سامنے آپ کے فضائل پیش کر کے دنیا کو اسلام کی جانب مائل کریں ۔ 


آیت ‌الله وحید خراسانی نے ایت «هُوَ الَّذِی بَعَثَ فِی الْأُمِّیِّینَ رَسُولًا مِّنْهُمْ یَتْلُو عَلَیْهِمْ آیَاتِهِ وَیُزَکِّیهِمْ وَیُعَلِّمُهُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَةَ» کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے جاہلوں اور ان پڑھ لوگوں کے درمیان رسول کو مبعوث کیا تاکہ وہ ان پر آیات الھی کی تلاوت کرے اور انہیں ہر قسم کے کفر و شرک و انحراف و فساد سے پاک کرے اور انہیں کتاب حکمت کی تعلیم دے ۔


اس مرجع تقلید نے رسول اسلام (ص) کی خوبیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر دنیا پیغمبر آعظم(ص) کے فضائل کی جانب متوجہ ہوجائے تو اپ پر ایمان لے آئے گی ۔


حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے مزید کہا: خداوند متعال نے رسول (ص) کو اس وقت مبعوث بہ رسالت کیا جب دنیا کے لوگ بت پرست یا دہریہ تھے ۔ 


حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے بیان کیا: خداوند متعال نے بعثت رسول اکرم(ص) کے ساتھ عقلوں کی تخلیق کی اور شکوک کا خاتمہ کیا ۔


قران کریم کے نامور مفسر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رسول اسلام (ص) نے اسلام کی تبلیغ اور لوگوں کی ہدایت میں بہت سختیاں برداشت کی ہیں کہا: پیغمبر آعظم(ص) نے لوگوں کو وحدانیت کی جانب دعوت دی مگر لوگوں نے تبلیغ کے بدلے ان پر پتھر برسائے ۔


انہوں نے یاد دہانی کی: پیغمبر اسلام(ص) ایک مدت کے بعد طائف کی جانب روانہ ہوئے تاکہ وہاں کے لوگوں کو دین اسلام کی  جانب دعوت دے سکیں مگر وہاں کے لوگوں نے بھی انہیں سنگباران کیا یہاں تک اپ کے پیروں سے خون ابل پڑے ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬