بشار اسد:
رسا نیوز ایجنسی – شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد نے ہر ملک کی عوام کو اس ملک کی طاقت کا نام دیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد نے دمشق کے معروف افراد سے ملاقات میں کہا: ہر ملک کی طاقت اس ملک کی عوام ہے ، اگر شامی عوام کی ہمت اور ان کے جزبات گرم نہ ہوتے تو ملک کب کا دھشت گردوں کی سولی پر چڑھ چکا ہوتا ۔
بشار اسد نے تاکید کی : شھر دمشق ایک تاریخی اور قدیم تہذیب و تمدن کا حامل شھر ہے اور آج بھی اس نے دشمنوں کے حملہ میں اپنے شھریوں کی بیداری اور استقامت میں اچھا کردار ادا کیا ہے ۔
دمشق کی معروف و مشھور شخصیتوں نے بھی اس ملاقات میں قومی سلامتی اور سمجھوتہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا: واپسی کے لئے تمام اہل سوریہ کا راستہ کھلا ہے ۔
انہوں نے نیز دھشت گردوں کے مقابل شامی فوج کی حمایت کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم ملک میں ثبات و سکون فراہم کرنے کی مکمل کوشش کریں گے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے