‫‫کیٹیگری‬ :
07 June 2014 - 19:35
News ID: 6856
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی – تھران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے حکام و ذمہ داران کو بدحجابی پر خاص توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: کھلم کھلا گناہیں سبھی کے دامن گیر ہوتی ہیں کہ اگر ان گناہوں کے سلسلہ میں عملا اقدام نہ کیا جائے تو سبھی اس سلسلہ میں جواب دہ ہوں گے ۔
 موحدي کرماني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی ۔


تہران کے امام جمعہ نے امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی میں رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے بیان اور ان کی رہنمائی کو مشعل راہ جانا اور کہا: اگر کوئی دشمن شناس بننا چاہئے تو رھبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات پر عمل کرے ۔


انہوں نے عراق کے شہر سامرا پر تکفیری دھشت گرد گروہ داعش کے حملے کی طرف اشارہ کیا اور کہا: دشمن اسلام ، ملت اسلامیہ خصوصا ملت عراق کو نقصان پہنچانے کے درپہ ہے لہذا عالم اسلام ، ملت عراق اور عراقی حکومت کو ہوشیار رہے تاکہ دشمن اپنی کاری ضرب نہ لگا سکے ۔


5 جون یوم حمایت ولایت فقیہ ہے


آیت اللہ موحدی کرمانی نے 5 جون کو یوم حمایت و دفاع ولایت فقیہ اورعوامی امتحان کا دن جانا اور کہا: ملت ایران نے اس دن واضح کردیا تھا کہ وہ ولی فقیہ کی تابع ، ان کے فرمانبردار ہیں اور انقلاب اسلامی پر اپنی جان نثار کرنے کو حاضر ہیں ۔
تہران کے امام جمعہ نے شامی الیکشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بشار اسد کو ان کامیابی کی مبارکباد دی اور کہا: شام کے عوام نے صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے سب پر واضح کردیا کہ وہ سازشوں کے مقابل بیدار ہیں اور دہشتگردوں کے جرائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام کے انتخابات سے امریکہ اور اس کے اتحادی مایوس ہوگئے ہیں اور اب امریکیوں کی سمجھ میں آگیا ہے کہ وہ فریب دے کر شام پر مسلط نہیں ہوسکتے کہا: شامی عوام نے بشار اسد کو ایک بار منتخب کر کے امریکا کو مایوس کردیا ہے ۔

 

آیت اللہ موحدی کرمانی نے امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یاد دہانی کی: امام خمینی(رہ) نے وقت اور موقعیت سے بخوبی سے استفادہ کرتے ہوئے لوگوں کو بیدار کیا اور انقلاب اسلامی ایران کو پیروز کیا ۔


امام خمینی(رہ) جیسے رھبر اس ملک کا ادارہ کر رہے ہیں 


تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت امام خمینی(رہ) نے عوام کی صحیح ہدایت کرکے امریکہ کی پٹھو شاہی حکومت کو سرنگوں کردیا کہا: انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کو آگے بڑھانے میں رہبرانقلاب اسلامی کی مدبرانہ، دلیرانہ اور آگاہانہ رہبریت کا اہم کردار رہا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: یہ الھی توفیق ہے کہ امام خمینی (رہ) کے بعد آپ اس انقلاب کے پرچمدار بنے ہیں ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی ملک کے اقتصاد و معیشت کے معاملہ پر رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی رہنمائیوں کا تذکرہ کیا اور کہا: رہبرانقلاب اسلامی کے بقول مغرب سے کسی طرح کی امیدیں وابستہ نہیں ہونی چاہیں اور اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لئے داخلی توانائیوں سے استفادہ کیا جائے اور ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لئے جوان سائنس دانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لیا جائے ۔ 


انہوں نے یہ کہتےہوئے کہ اسامی ثقافت کے ذریعہ ملک کی مشکلات کا حل نکالا جا سکتا ہے کہا: اسلامی ثقافت پر توجہ ضروری ہے بغیر اس کے انقلاب اسلامی شدید نقصان پہونچے گا ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے جوہری سرگرمیوں کو باقی رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ایٹمی معاملہ ہر ایران عوام کی عزت و حقوق کی حفاظت لازمی ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬