گذشتہ روز حمایت نہ کرنے کے جرم میں:
رسا نیوز ایجنسی – موصل انتظامیہ نے گذشتہ روز دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں 12 عراقی علماء کے قتل عام کئے جانے کی خبر دی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دھشت گرد گروہ داعش نے گذشتہ روز 12 عراقی علماء کا اپنے سیاہ کارناموں کے عدم تائید کے جرم میں سر قلم کردیا ۔
دھشت گرد گروہ داعش نے موصل کے امام جماعت اور امام جمعہ شیخ محمد المنصوری کا سر تن سے جدا کردیا اور ان کے بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، دھشت گرد گروہ داعش نے اپنی بیعت نہ کرنے والے نیز عراق میں ان کی موجودگی کے مخالف علماء اور بزرگان دین کو قتل کی دھمکی دی ہے ۔
34 امام جماعت دھشت گرد گروہ داعش کے خوف سے موصل چھوڑ کر اربیل چلے گئے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے