17 May 2014 - 09:19
News ID: 6782
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے :
رسا نیوز ایجنسی ـ جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا : ہم مرجع عالی قدر،مدافع حریم اہل بیت حضرت آیۃ اللہ سید محمد باقرشیرازی کی وفات کے موقع پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ، ولی فقیہ ، نمائندہ ولی وفقیہ ، مرحوم کے خانوادہ، اور ان کے شاگردوں اور ارادتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا : ہم مرجع عالی قدر، مدافع حریم اہل بیت حضرت آیۃ اللہ سید محمد باقرشیرازی کی وفات کے موقع پر امام زمانہ  عجل اللہ فرجہ الشریف ، ولی فقیہ حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای ، نمائندہ ولی وفقیہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی ، مرحوم کے خانوادہ،اور ان کے شاگردوں اور ارادتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا : آیۃ اللہ سید محمد باقر شیرازی علم کے میدان کے شہسوار تھے ۔ علم کے حصول کے لیے آپ نے نجف اشرف اور مشہد مقدس میں کثیر وقت گزارا۔ مرحوم کی پاکستان کے حالات پر خصوصی نظر تھی اور پاکستان میں تشیع کو دپیش مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ تھے۔ نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی سے خصوصی لگاؤ رکھتے تھے اور ان کی پاکستان میں تشیع کے لیے خدمات کو سراہتے تھے۔

نائب صدر جے ایس او پاکستان نے وضاحت کی : پاکستان کی عوام ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کے خانوادہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ خدا جنت الفردوس میں ان کے درجات بلند فرمائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬