03 May 2014 - 14:04
News ID: 6720
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے "ورلڈ پریس فریڈم ڈے" کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا : آزاد میڈیا کسی بھی معاشرے کی آنکھ و کان اور محتسب کے امور انجام دیتا ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے "ورلڈ پریس فریڈم ڈے" کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا : آزاد میڈیا کسی بھی معاشرے کی آنکھ و کان اور محتسب کے امور انجام دیتا ہے، حکومت صحافی برادری کے تحفظ کےلئے اقدامات اٹھائے، انتہائی پر خطر حالات میں صحافی برادری جرات مندی سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے ، ذمہ داری اور مثبت صحافت ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ملک انتہائی نازک صورتحال سے دوچارہے اور امن و امان کی صورتحال انتہائی دگر گوں ہے ایسے حالات میں صحافتی خدمات انجام دینا غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں۔

 شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے تاکید کی : صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے مگر افسوس کہ صحافیوں کے تحفظ کےلئے ابھی تک کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ میڈیا کسی بھی معاشرے کی کان اور آنکھ ہوتا ہے ۔

انہوں نے ملک میں صحافیوں کو عدم تحفظ کے حوالے سے عالمی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : حکومت کو اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اور ایسے اقدامات اٹھانا ہونگے تاکہ صحافی اپنے پیشہ وارانہ امور بہتر طریقے سے انجام دے سکیں ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا : ملک کا مستقبل جمہوریت اور آزادی اظہار رائے سے وابستہ ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیں کیونکہ میڈیا معاشرے میں احتساب کے امور انجام دیتا ہے اگر صحافی برادری ذمہ داری کے ساتھ اپنے امور انجام دیں تو ملک کو کرپشن، لاقانونیت اور دہشت گردی سے چھٹکارا دلانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے اور ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬